Skip to content
میر ببر علی انیس میر ببر علی انیس

سدا ہے فکر ترقی بلند بینوں کو

سدا ہے فکر ترقی بلند بینوں کو ہم آسمان سے لائے ہیں ان زمینوں کو پڑھیں درود نہ کیوں دیکھ کر حسینوں کو خیال صنعت صانع ہے پاک بینوں کو کمال فقر بھی شایاں ہے پاک بینوں کو یہ خاک تخت ہے ہم بوریا نشینوں کو لحد میں سوئے ہیں چھوڑا ہے شہ نشینوں کو قضا کہاں سے کہاں لے گئی مکینوں کو یہ جھریاں نہیں ہاتھوں پہ ضعف پیری نے چنا ہے جامۂ اصلی کی آستینوں کو لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبار خبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو بھلا تردد بے جا سے ان میں کیا حاصل اٹھا چکے ہیں زمیندار جن زمینوں کو انہیں کو آج نہیں بیٹھنے کی جا ملتی معاف کرتے تھے جو لوگ کل زمینوں کو یہ زائروں کو ملیں سرفرازیاں ورنہ کہاں نصیب کہ چومیں ملک جبینوں کو سجایا ہم نے مضامیں کے تازہ پھولوں سے بسا دیا ہے ان اجڑی ہوئی زمینوں کو لحد بھی دیکھیے ان میں نصیب ہو کہ نہ ہو کہ خاک چھان کے پایا ہے جن زمینوں کو زوال طاقت و موئے سپید و ضعف بصر انہیں سے پائے بشر موت کے قرینوں کو نہیں خبر انہیں مٹی میں اپنے ملنے کی زمیں میں گاڑ کے بیٹھے ہیں جو دفینوں کو خبر نہیں انہیں کیا بندوبست پختہ کی جو غصب کرنے لگے غیر کی زمینوں کو جہاں سے اٹھ گئے جو لوگ پھر نہیں ملتے کہاں سے ڈھونڈ کے اب لائیں ہم نشینوں کو نظر میں پھرتی ہے وہ تیرگی و تنہائی لحد کی خاک ہے سرمہ مآل بینوں کو خیال خاطر احباب چاہیئے ہر دم انیسؔ ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR