Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

جس دم وہ صنم سوار ہووے

جس دم وہ صنم سوار ہووے تا صید حرم شکار ہووے جو اٹھ نہ سکے تری گلی سے رہنے دے کہ تا غبار ہووے محکم تو رزاق بن سکے ہے گو عمر کہ پائیدار ہووے وہ قصر تو چاہتا نہیں میں جس میں گل و گلعذار ہووے وسعت مرے سینے بیچ اے دہر ٹک دل کو شگفتہ وار ہووے سوزن کی نہ جیب کیجو منت یوں پھٹیو کہ تار تار ہووے شبنم سے بھرے ہے ساغر گل گردوں تو خراب و خوار ہووے پانی نہیں دیتے اس کو ظالم جو زخمیٔ بے شمار ہووے ناصح تو قسم لے ہم سے، دل پر اپنا کبھو اختیار ہووے کھینچے ہے کوئی بھی تیغ پیارے جمدھر کہ جب آب دار ہووے کن زخموں میں زخم ہے کہ جب تک چھاتی کے نہ وار پار ہووے کھینچی ہے بھواں نے تیغ مکھ پر سوداؔ سے کہو نثار ہووے ویسے ہی کاہے یہ کام گل رو عاشق ہی نہ گو ہزار ہووے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR