Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

صدمہ ہر چند ترے جور سے جاں پر آیا

صدمہ ہر چند ترے جور سے جاں پر آیا تس پہ شکوہ نہ کبھی میری زباں پر آیا راست کیشوں کی تف آہ سے ڈر اے سرکش تیر پھرتا نہیں جس وقت نشاں پر آیا موسم شیب میں بے فائدہ ہے لعب شباب کب ثمر دیوے ہے جو نخل خزاں پر آیا دل پر خوں کو مرے غنچۂ تصویر کی طرح لب وا شد نہ کبھی راز نہاں پر آیا چشم انجم پہ نہیں ابر سے وہ روز سیاہ جو مرے دیدۂ خوں ناب چکاں پر آیا رات کو دیکھ کے اے ماہ تجھے غیر کے ساتھ طعنہ زن دل کا مرے گل کے کتاں پر آیا ہو کے استاد دبستان سخن میں سوداؔ شعر کے قاعدہ دانان جہاں پر آیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR