Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

دل لے کے ہمارا جو کوئی طالب جاں ہے

دل لے کے ہمارا جو کوئی طالب جاں ہے ہم بھی یہ سمجھتے ہیں کہ جی ہے تو جہاں ہے ہر ایک کے دکھ درد کا اب ذکر و بیاں ہے مجھ کو بھی ہو رخصت مرے بھی منہ میں زباں ہے اس عشق کے ہے تو ہی سزا وار کہ ہر ایک دل دے کے ترے نام کو جویائے نشاں ہے جویندۂ ہر چیز ہے یابندہ جہاں میں جز عمر گزشتہ کہ وہ ڈھونڈو تو کہاں ہے پیری جو تو جاوے تو جوانی سے یہ کہنا خوش رہیو مری جان تو جیدھر ہے جہاں ہے پہنچا نہ کوئی مرغ کبھو اپنے چمن تک جز طائر حسرت کہ وہ یاں بال فشاں ہے تجھ سے تو کسو طرح مرا کچھ نہیں چلتا جز خون کہ آنکھوں سے شب و روز رواں ہے ساقی تو نظر کیجیو ٹک صبح چمن کو اس پیر کے جلوے کا بھلا کوئی جواں ہے سوداؔ کا ترے دشت میں طفلاں سے ہے یہ حال جیدھر وہ کھڑا ہووے تو جوں سنگ نشاں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR