Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

بے وجہ نئیں ہے آئنہ ہر بار دیکھنا

بے وجہ نئیں ہے آئنہ ہر بار دیکھنا کوئی دم کو پھولتا ہے یہ گل زار دیکھنا نرگس کی طرح خاک میری اگیں ہیں چشم ٹک آن کے یہ حسرت دیدار دیکھنا کھینچے تو تیغ ہے حرم دل کے صید پر اے عشق پر بھلا تو مجھے مار دیکھنا ہے نقص جان دید ترا پر یہی ہے دھن جی جاؤ یار ہو مجھے یک بار دیکھنا اے طفل اشک ہے فلک ہفتمیں پہ عرش آگے قدم نہ رکھیو تو زنہار دیکھنا پوچھے خدا سبب جو مرے اشتیاق کا میری زباں سے ہو یہی اظہار دیکھنا ہر نقش پا پہ تڑپے ہے یارو ہر ایک دل ٹک واسطے خدا کے یہ رفتار دیکھنا کرتا تو ہے تو آن کے سوداؔ سے اختلاط کوئی لہر آ گئی تو مرے یار دیکھنا تجھ بن عجب معاش ہے سوداؔ کا ان دنوں تو بھی ٹک اس کو جا کے ستم گار دیکھنا نے حرف و نے حکایت و نے شعر و نے سخن نے سیر باغ و نے گل و گلزار دیکھنا خاموش اپنے کلبۂ احزاں میں روز و شب تنہا پڑے ہوئے در و دیوار دیکھنا یا جا کے اس گلی میں جہاں تھا ترا گزر لے صبح تا بہ شام کئی بار دیکھنا تسکین دل نہ اس میں بھی پائی تو بہر شغل پڑھنا یہ شعر گر کبھو اشعار دیکھنا کہتے تھے ہم نہ دیکھ سکیں روز ہجر کو پر جو خدا دکھائے سو ناچار دیکھنا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR