Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

کب دل شکست گاں سے کر عرض حال آیا

کب دل شکست گاں سے کر عرض حال آیا ہے بے صدا وہ چینی جس میں کہ بال آیا سینے سے میں دعا کو لایا جو شب لبوں تک کہنے لگی اجابت کیدھر خیال آیا کونین تک ملی تھی جس دل کی مجھ کو قیمت قسمت کہ یک نگہ پر جا اس کو ڈال آیا بخشش پہ دو جہاں کے آئی تھی ہمت دہر لیکن نہ یاں زباں تک حرف سوال آیا نازاں نہ ہو تو اس پر گر تجھ کو سنگ میں سے گوہر نکالنے کا کسب و کمال آیا ارباب فہم آگے وہ صاحب ہنر ہے کینہ کسی کے دل سے جس کو نکال آیا دیر خراب میں کل اک مست کی زباں پر یہ شعر اس جگہ کے کیا حسب حال آیا اعمال دیکھ تیرے مے شرم سے عرق ہے اے محتسب تجھے بھی کچھ انفعال آیا ملنے کا ایک دم بھی یاں ضعف دل ہے مانع اکتا کے اٹھ گیا وہ تب میں بحال آیا نخل حیات اپنا گلشن میں باغباں نے بویا تو تھا ہوس کر لیکن نہ پال آیا اکسیر ہے تو کیا ہے وہ مشت خاک سوداؔ خاطر پہ جب کسی کی جس سے ملال آیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR