Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

تجھ بن بہت ہی کٹتی ہے اوقات بے طرح

تجھ بن بہت ہی کٹتی ہے اوقات بے طرح جوں توں کے دن تو گزرے ہے پر رات بے طرح ہوتی ہے ایک طرح سے ہر کام کی جزا اعمال عشق کی ہے مکافات بے طرح بلبل کر اس چمن میں سمجھ کر ٹک آشیاں صیاد لگ رہا ہے تری گھات بے طرح پوچھا پیام بر سے جو میں یار کا جواب کہنے لگا خموش کہ ہے بات بے طرح ملنے نہ دے گا ہم سے تجھے ایک دم رقیب پیچھے لگا پھرے ہے وہ بد ذات بے طرح کوئی ہی مور ہے تو رہے اس میں شیخ جی داڑھی پڑی ہے شانے کے اب ہاتھ بے طرح سوداؔ نہ مل کر اپنی تو اب زندگی پہ رحم ہے اس جواں کی طرز ملاقات بے طرح

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR