Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

تجھ عشق کے مریض کی تدبیر شرط ہے

تجھ عشق کے مریض کی تدبیر شرط ہے لیکن شفا کو گردش تقدیر شرط ہے سودائی دل کو زلف گرہ گیر شرط ہے دیوانے کے علاج میں زنجیر شرط ہے نالے تو میں بہت کئے اس بت کے سامنے پتھر کے نرم کرنے کو تاثیر شرط ہے ہو خاک راہ عشق میں تا قدر ہو تری مس کے طلا بنانے کو اکسیر شرط ہے کافی ہے اک اشارۂ ابرو ترا ہمیں کچھ عاشقوں کے قتل کو شمشیر شرط ہے دل کی شکست و ریخت کی میرے تو لے خبر ہر گھر کی دیر پائی کو تعمیر شرط ہے کرتا ہے کس گنہ پہ عقوبت ہمیں تو یار تعزیر کے تو واسطے تقصیر شرط ہے سوداؔ میں اس چمن میں ہوں جوں غنچہ دل گرفت ماتم سرا میں صورت دلگیر شرط ہے لیکن شفا کو گردش تقدیر شرط ہے سودائی دل کو زلف گرہ گیر شرط ہے دیوانے کے علاج میں زنجیر شرط ہے نالے تو میں بہت کئے اس بت کے سامنے پتھر کے نرم کرنے کو تاثیر شرط ہے ہو خاک راہ عشق میں تا قدر ہو تری مس کے طلا بنانے کو اکسیر شرط ہے کافی ہے اک اشارۂ ابرو ترا ہمیں کچھ عاشقوں کے قتل کو شمشیر شرط ہے دل کی شکست و ریخت کی میرے تو لے خبر ہر گھر کی دیر پائی کو تعمیر شرط ہے کرتا ہے کس گنہ پہ عقوبت ہمیں تو یار تعزیر کے تو واسطے تقصیر شرط ہے سوداؔ میں اس چمن میں ہوں جوں غنچہ دل گرفت ماتم سرا میں صورت دلگیر شرط ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR