Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

ناصح کو جیب سینے سے فرصت کبھو نہ ہو

ناصح کو جیب سینے سے فرصت کبھو نہ ہو دل یار سے پھٹے تو کسی سے رفو نہ ہو اس دل کو دے کے لوں دو جہاں یہ کبھو نہ ہو سودا تو ہووے تب یہ کہ جب اس میں تو نہ ہو آئینۂ وجود عدم میں اگر ترا وہ درمیاں نہ ہو تو کہیں ہم کو رو نہ ہو جھگڑا تو حسن و عشق کا چکتا ہے پل کے بیچ گر محکمے میں قاضی کے تو روبرو نہ ہو قطرہ کی کھل گئی ہے گرہ ورنہ اے نسیم شور دماغ مرغ چمن گل کی بو نہ ہو گزرے سو گزرے اہل زمیں اوپر اے فلک آئندہ یاں تلک تو کوئی خوب رو نہ ہو دل لے کے تجھ سے برق کے شعلے کو دیجیے پر ہے یہ ڈر کہ اس کی بھی ایسی ہی خو نہ ہو گل کی نہ تخم مرغ چمن کر سکے تلاش ہم خام فطرتوں سے تری جستجو نہ ہو سوداؔ بدل کے قافیہ تو اس غزل کو کہہ اے بے ادب تو درد سے بس دوبدو نہ ہو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR