Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

مقدور نہیں اس کی تجلی کے بیاں کا

مقدور نہیں اس کی تجلی کے بیاں کا جوں شمع سراپا ہو اگر صرف زباں کا پردے کو تعین کے در دل سے اٹھا دے کھلتا ہے ابھی پل میں طلسمات جہاں کا ٹک دیکھ صنم خانۂ عشق آن کے اے شیخ جوں شمع حرم رنگ جھلکتا ہے بتاں کا اس گلشن ہستی میں عجب دید ہے لیکن جب چشم کھلی گل کی تو موسم ہے خزاں کا دکھلائیے لے جا کے تجھے مصر کا بازار لیکن نہیں خواہاں کوئی واں جنس گراں کا ہستی سے عدم تک نفس چند کی ہے راہ دنیا سے گزرنا سفر ایسا ہے کہاں کا سوداؔ جو کبھو گوش سے ہمت کے سنے تو مضمون یہی ہے جرس دل کی فغاں کا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR