Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

دل میں ترے جو کوئی گھر کر گیا

دل میں ترے جو کوئی گھر کر گیا سخت مہم تھی کہ وہ سر کر گیا وہم غلط کار نے دل خوش کیا کس پہ نہ جانے وہ نظر کر گیا جا ہی بھڑا تجھ صف مژگاں سے یار دل تو مرا زور جگر کر گیا رات ملا تھا مجھے تنہا رقیب یار خدا کا ہی میں ڈر کر گیا فیض ترے وصف بنا گوش کا اپنے سخن کو تو گہر کر گیا دیکھ لی ساقی کی بھی دریا دلی لب نہ ہمارے کبھو تر کر گیا کیوں کے کراہوں نہ شب و روز میں درد مرے پہلو میں گھر کر گیا نفع کو پہنچا یہ تجھے دے کے دل جان کا اپنی میں ضرر کر گیا اور غزل اب کوئی سودا تو کہہ یہ تو یوں ہی تھی میں نظر کر گیا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR