Skip to content
مرزا محمد رفیع سودا مرزا محمد رفیع سودا

گدا دست اہل کرم دیکھتے ہیں

گدا دست اہل کرم دیکھتے ہیں ہم اپنا ہی دم اور قدم دیکھتے ہیں نہ دیکھا جو کچھ جام میں جم نے اپنے سو یک قطرۂ مے میں ہم دیکھتے ہیں یہ رنجش میں ہم کو ہے بے اختیاری تجھے تیری کھا کر قسم دیکھتے ہیں غرض کفر سے کچھ نہ دیں سے ہے مطلب تماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیں حباب لب جو ہیں اے باغباں ہم چمن کو ترے کوئی دم دیکھتے ہیں نوشتے کو میرے مٹاتے ہیں رو رو ملائک جو لوح و قلم دیکھتے ہیں مٹا جائے ہے حرف حرف آنسوؤں سے جو نامہ اسے کر رقم دیکھتے ہیں اکڑ سے نہیں کام سنبل کی ہم کو کسی زلف کا پیچ و خم دیکھتے ہیں خدا دشمنوں کو نہ وہ کچھ دکھائے جو کچھ دوست سے اپنے ہم دیکھتے ہیں ستم سے کیا تو نے ہم کو جو خوگر کرم سے ترے ہم ستم دیکھتے ہیں مگر تجھ سے رنجیدہ خاطر ہے سوداؔ اسے تیرے کوچے میں کم دیکھتے ہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR