نوادرات عالمی لغات

یہ منصوبہ صرف ایک لغت سازی کی کوشش نہیں، بلکہ زبانوں کو جوڑنے، ثقافتوں کو قریب لانے، اور علم کو عام کرنے کی ایک تحریک ہے۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اس علمی و تہذیبی سفر کا حصہ بنیں، کیونکہ زبانوں کو جوڑ کر ہم دلوں کو جوڑ سکتے ہیں.زبانیں کسی قوم کی پہچان، اس کی ثقافت کی ترجمان، اور فکر و شعور کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔ انہی زبانوں کے تحفظ، فروغ اور باہمی فہم و تفاہم کو فروغ دینے کے لیے ہم ایک جامع اور تدریجی منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں جس کا مقصد ایک کثیر اللسانی لغت کی تیاری ہے—ایسی لغت جو زبانوں کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرے اور علم و ادراک کے نئے در وا کرے۔ پہلا مرحلہ: منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کی اہم قومی و علاقائی زبانوں پر توجہ دی جائے گی۔ اس مرحلے میں اردو، انگریزی، پنجابی، بلوچی، پشتو، اور شنا سمیت دیگر زبانوں کی الگ الگ جدید، بامحاورہ اور سادہ لغات متعارف کرائی جائیں گی۔ ان لغات میں روزمرہ کے الفاظ، اصطلاحات، محاورات، اور سلیس تراجم شامل ہوں گے تاکہ ہر عمر اور طبقے کے افراد مستفید ہو سکیں۔ دوسرا مرحلہ: دوسرے مرحلے میں منصوبے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے عالمی سطح کی بین الاقوامی زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس میں عربی، فارسی، چینی، فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن، ترکش، اور دیگر زبانوں کی لغات شامل ہوں گی، جو نہ صرف زبان سیکھنے والوں کے لیے مفید ہوں گی بلکہ مختلف ثقافتوں کے درمیان روابط کو بھی مضبوط بنائیں گی۔ تیسرا مرحلہ: تیسرے اور اہم مرحلے میں ایک جامع کثیر اللسانی لغت مرتب کی جائے گی، جو ایک ہی پلیٹ فارم پر مختلف زبانوں کے درمیان تراجم، موازنہ، اور معنوی ربط فراہم کرے گی۔ یہ لغت نہ صرف تعلیمی اور تحقیقی میدان میں انقلابی قدم ہو گی بلکہ عالمی سطح پر بین الثقافتی ہم آہنگی اور علمی تبادلے کو بھی فروغ دے گی۔

تلاش۔

دمسازِ نوادرات

تصوارت کے جہان سے حقیقت کی دنیا تک ہمارا ساتھ نبھانے اور قدم قدم تعاون کرنے والے ہی ہمارے چارہ ساز و دمساز ہیں جو اس سفر کے ہر دشوار مرحلے کو صرف اس لیے آسان بناتے ہیں کہ ہم نے جو خواب دیکھا اسے حقیقت میں ڈھال سکیں

زبان اور مصنوعی ذہانت کی روشنی سے مستفید ہوں

طلبہ، اساتذہ، محققین ،اور مختلف شعبہ جات و صنعتوں سے وابستہ افراد کے لیے ایک انقلابی اقدام۔ ۔

لغات

مختلف پاکستانی اور بین الاقوامی لغات کے ذریعے علمی و تحقیقی عمل کو آسان بنائیں۔

محظوظ ہوں

اِملا شناس

اردو اور مختلف عالمی و پاکستانی زبانوں میں املا کی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کیجیے۔

ابھی آزمائیں

حرف شناس

جدید ٹیکنالوجی (حرف شناس) کے ذریعے تصاویر کو قابلِ ترمیم متن میں تبدیل کیجیے۔

استعمال کریں