راحت اندوری
1950 - 2020
راحت اندوری ( پیدائش : 1 جنوری 1950ء، وفات: 11 اگست 2020ء) ایک بھارتی اردو شاعر اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار تھے۔ وہ دیوی اہليہ یونیورسٹی اندور میں اردو ادب کے پروفیسر بھی رہے۔ انھوں نے کئی بھارتی ٹیلی ویژن شو بھی کیے۔ راحت صاحب کی ابتدائی تعلیم نوتن اسکول اندور میں ہوئی۔ انھوں نے اسلامیہ كريميہ کالج اندور سے 1973ء میں اپنی بیچلر کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد 1975ء میں راحت اندوری نے بركت اللہ یونیورسٹی، بھوپال سے اردو ادب میں ایم اے کیا۔ اپنی اعلیٰ ترین تعلیمی سند کے لیے 1985ء میں انھوں نے مدھیہ پردیش کے مدھیہ پردیش بھوج اوپن یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ راحت اندوری کا انتقال 11 اگست 2020ء بروز منگل راحت آ دوری صاحب اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے- راحت صاحب کا ایک ہی شعری مجموعہ ہے جو (کلام) کے نام سے ہندوستان اور پاکستان میں شائع ہوا.