Skip to content
ملا وجہی

ملا وجہی

1595 - 1665

اسد اللہ وجہی غالب معروف بہ ملا وجہی (متوفی 1665ء) دکن کے مثنوی نگار اور داستان گو تھے۔ پیدائش کا سال (1595ء)بھی معلوم نہیں ہے اندازے کے مطابق لکھا گیا ہے۔ ملا وجہی نے اپنے مربی و سرپرست سلطان محمد قلی قطب شاہ کی طرح بہت سے تخلص استعمال کیے ہیں۔ اس کے بعض اشعار میں وجیہہ، وجمہا، وجہی اور وجمہی تخلص موجود ہیں۔ وجہی کو اردو ادب کے عظیم ناموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وجہی نے اپنے ایک فارسی شعر میں بتایا ہے کہ ان کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی لیکن اس کا آبائی وطن خراسان ہے۔ وجہی نے "قطب مشتری" میں دکن اور تلنگانہ کی بڑی تعریف کی ہے۔ اس لیے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ دکن ہی ان کا مقام پیدائش ہو۔ وہ غالباً ابراہیم قلی قطب کے عہد میں پیدا ہوئے تھے۔ وجہی نے مثنوی "قطب مشتری" میں دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اپنے پیشتر و ہم عصر شعرا کے خلاف ایک طبع زاد قصہ نظم کیا ہے۔ اس مثنوی کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں وجہی نے "در شرح شعر گوید" کے عنوان سے شعر و ادب سے متعلق اپنے تنقیدی خیالات ظاہر کیے ہیں۔ قطب مشتری کے ہیرو کو شاعر نے محمد قلی قطب شاہ کے نام سے پکارا ہے۔ لیکن اس مثنوی کے قصے کا محمد قلی کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جہی سے ایک اور مثنوی "ماہ سیما و پری رخ" بھی منسوب کی جاتی ہے۔ گارساں دتاسی نے اپنے خطبات میں اس کا ذکر کیا ہے۔ "سب رس" کو ادبی نثر کا پہلا نمونہ کہا جاتا ہے۔ اپنے منفرد اسلوب میں وجہی نے اس قصے کو ایک تمثیلی و رمزیہ معنویت کا پیرایہ عطا کیا ہے۔ مقفی و مسجع جملوں، اسلوب کی شیرینی ق شگفتگی اور انشاپردازی نے سب رس کو ایک سد ابہار تخلیق بنا دیا ہے۔ یہ کتاب تصوف کے مسائل پر ہے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR