علی معین
1968 - Present
علی معین 20 نومبر 1968 کو پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے. انہوں نے انگریزی ادب اور علمِ سیاسیات میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز کی اسناد کا حصول کیا اور پھر ٹیلی-ویژن کے ساتھ اخبارات کے لیے لکھنا شروع کیا. علی معین نہ صرف ایک منجھے ہوئے شاعر اور ڈرامہ نگار ہیں بلکہ بحیثیت نغمہ نگار بھی ایک منفرد مقام رکھتے ہیں. انہیں اردو، انگریزی، پنجابی اور سرائیکی زبانوں پر عبور حاصل ہے علی معین تصنیفات درخت ذیل ہیں بدن کی خانقاہ سے (شاعری)، بھگوا بھیس (خاکے)، ہم پر ہجر اُتر (شاعری)، مجھ میں سورج ڈوب گیا (شاعری)، اعتکاف (نعت)، آواز (شاعری) Night Nver Ends (English Novel)