ادیب رائے پوری
1928 - 2004
ادیب رائے پوری قلمی نام پورا نام سید حسین علی اردو کے نامورادیب، شاعراور نعت گو صاحب دیوان ہیں۔ 1928ء بھارت کے ایک گاؤں رائے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کا نام حکیم سید یعقوب علی تھا۔ ادیب رائے پوری پاکستان کے معروف نعت خواں اور ایک اچھے شاعر بھی تھے اور ان کے نعتیہ مجموعے شائع ہوئے۔ ایم اے اُردو کیا تھا تلمیذ تھے فدا خالدی کے اور بانی پاکستان نعت کونسل و بانی نعت اکیڈمی تھے۔ ان کی وفات16 اکتوبر 2004ءکراچی میں ہوئی۔