روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی
روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی
اترائے کیوں نہ خاک سرِ رہ گزار کی
جب اس کے دیکھنے کے لیے آئیں بادشاہ۱
لوگوں میں کیوں نمود نہ ہو لالہ زار کی
بُھوکے نہیں ہیں سیرِ گلستان کے ہم ولے
کیوں کر نہ کھائیے کہ ہوا ہے بہار کی
۱زیادہ نسخوں میں ”بادشاہ“ اور کم میں ”پادشاہ“ درج ہے۔ —حامد علی خاں