عرضِ نازِ شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے
عرضِ نازِ شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے
دعویٔ جمعیّتِ احباب جائے خندہ ہے
۱خود فروشی ہائے ہستی بس کہ جائے خندہ ہے
دو جہاں وسعت بہ قدرِ یک فضائے خندہ ہے
ہے ۲عدم میں غنچہ محوِ عبرتِ انجامِ گُل
یک جہاں زانو تامّل در قفائے خندہ ہے
کلفتِ افسردگی کو عیشِ بے تابی حرام
ورنہ دنداں در دل افشردن بِنائے خندہ ہے
سوزشِ ۳باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں
دل محیطِ گریہ و لب آشنائے خندہ ہے
۴ہر شکستِ قیمتِ دل میں صدائے خندہ ہے۵
نقشِ عبرت در نظر ہا نقدِ عشرت در بساط
۶جائے استہزاء ہے عشرت کوشیٔ ہستی اسدؔ
صبح و شبنم فرصتِ نشو و نمائے خندہ ہے
۱نسخۂ رضا سے۔ —جویریہ مسعود
۲نسخۂ رضا میں ”ہیں“ بجائے ”ہے“۔ —جویریہ مسعود
۳نسخۂ عرشیؔ اور بعض دیگر مؤقر نسخوں میں یہاں ”سوزش“ کی جگہ ”شورش“ چھپا ہے۔
شاعر نے یقیناً ”سوزشِ باطن“ ہی کہا ہو گا کیونکہ احباب اُس کے لب ہائے خنداں کو دیکھ کر
اُس کے غمِ پنہاں کا انکار کرتے ہیں۔ خندہ آشنا لبوں کا تقابل ”سوزشِ باطن“ سے ہو سکتا ہے۔
شورشِ باطن کا ذکر یہاں غیر متعلق سا ہے۔ نسخۂ نظامی میں ”سوزشِ باطن“ ہی درج ہے۔ —حامد علی خاں
۴نسخۂ رضا سے۔ —جویریہ مسعود
۵نسخۂ حمیدیہ: ؏ تا شکستِ قیمتِ دل ہا صدائے خندہ ہے —جویریہ مسعود
۶نسخۂ رضا سے۔ —جویریہ مسعود