Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

خوشبو کی طرح آیا وہ تیز ہواؤں میں

خوشبو کی طرح آیا وہ تیز ہواؤں میں مانگا تھا جسے ہم نے دن رات دعاؤں میں تم چھت پہ نہیں آئے میں گھر سے نہیں نکلا یہ چاند بہت بھٹکا ساون کی گھٹاؤں میں اس شہر میں اک لڑکی بالکل ہے غزل جیسی بجلی سی گھٹاؤں میں خوشبو سی اداؤں میں موسم کا اشارہ ہے خوش رہنے دو بچوں کو معصوم محبت ہے پھولوں کی خطاؤں میں ہم چاند ستاروں کی راہوں کے مسافر ہیں ہم رات چمکتے ہیں تاریک خلاؤں میں بھگوان ہی بھیجیں گے چاول سے بھری تھالی مظلوم پرندوں کی معصوم سبھاؤں میں دادا بڑے بھولے تھے سب سے یہی کہتے تھے کچھ زہر بھی ہوتا ہے انگریزی دواؤں میں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR