Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے

یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے وہی شخص جس پہ اپنے دل و جاں نثار کر دوں وہ اگر خفا نہیں ہے تو ضرور بد گماں ہے کبھی پا کے تجھ کو کھونا کبھی کھو کے تجھ کو پانا یہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ہے مرے ساتھ چلنے والے تجھے کیا ملا سفر میں وہی دکھ بھری زمیں ہے وہی غم کا آسماں ہے میں اسی گماں میں برسوں بڑا مطمئن رہا ہوں ترا جسم بے تغیر مرا پیار جاوداں ہے انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرے مجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR