Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

کسی کی یاد میں پلکیں ذرا بھگو لیتے

کسی کی یاد میں پلکیں ذرا بھگو لیتے اداس رات کی تنہائیوں میں رو لیتے دکھوں کا بوجھ اکیلے نہیں سنبھلتا ہے کہیں وہ ملتا تو اس سے لپٹ کے رو لیتے اگر سفر میں ہمارا بھی ہم سفر ہوتا بڑی خوشی سے انہی پتھروں پہ سو لیتے تمہاری راہ میں شاخوں پہ پھول سوکھ گئے کبھی ہوا کی طرح اس طرف بھی ہو لیتے یہ کیا کہ روز وہی چاندنی کا بستر ہو کبھی تو دھوپ کی چادر بچھا کے سو لیتے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR