Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

سوچا نہیں اچھا برا دیکھا سنا کچھ بھی نہیں

سوچا نہیں اچھا برا دیکھا سنا کچھ بھی نہیں مانگا خدا سے رات دن تیرے سوا کچھ بھی نہیں سوچا تجھے دیکھا تجھے چاہا تجھے پوجا تجھے میری خطا میری وفا تیری خطا کچھ بھی نہیں جس پر ہماری آنکھ نے موتی بچھائے رات بھر بھیجا وہی کاغذ اسے ہم نے لکھا کچھ بھی نہیں اک شام کے سائے تلے بیٹھے رہے وہ دیر تک آنکھوں سے کی باتیں بہت منہ سے کہا کچھ بھی نہیں احساس کی خوشبو کہاں آواز کے جگنو کہاں خاموش یادوں کے سوا گھر میں رہا کچھ بھی نہیں دو چار دن کی بات ہے دل خاک میں مل جائے گا جب آگ پر کاغذ رکھا باقی بچا کچھ بھی نہیں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR