Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

وہ اپنے گھر چلا گیا افسوس مت کرو

وہ اپنے گھر چلا گیا افسوس مت کرو اتنا ہی اس کا ساتھ تھا افسوس مت کرو انسان اپنے آپ میں مجبور ہے بہت کوئی نہیں ہے بے وفا افسوس مت کرو اس بار تم کو آنے میں کچھ دیر ہو گئی تھک ہار کے وہ سو گیا افسوس مت کرو دنیا میں اور چاہنے والے بھی ہیں بہت جو ہونا تھا وہ ہو گیا افسوس مت کرو اس زندگی کے مجھ پہ کئی قرض ہیں مگر میں جلد لوٹ آؤں گا افسوس مت کرو یہ دیکھو پھر سے آ گئیں پھولوں پہ تتلیاں اک روز وہ بھی آئے گا افسوس مت کرو وہ تم سے آج دور ہے کل پاس آئے گا پھر سے خدا ملائے گا افسوس مت کرو بے کار جی پہ بوجھ لئے پھر رہے ہو تم دل ہے تمہارا پھول سا افسوس مت کرو

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR