Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

مرے دل کی راکھ کرید مت اسے مسکرا کے ہوا نہ دے

مرے دل کی راکھ کرید مت اسے مسکرا کے ہوا نہ دے یہ چراغ پھر بھی چراغ ہے کہیں تیرا ہاتھ جلا نہ دے نئے دور کے نئے خواب ہیں نئے موسموں کے گلاب ہیں یہ محبتوں کے چراغ ہیں انہیں نفرتوں کی ہوا نہ دے ذرا دیکھ چاند کی پتیوں نے بکھر بکھر کے تمام شب ترا نام لکھا ہے ریت پر کوئی لہر آ کے مٹا نہ دے میں اداسیاں نہ سجا سکوں کبھی جسم و جاں کے مزار پر نہ دیے جلیں مری آنکھ میں مجھے اتنی سخت سزا نہ دے مرے ساتھ چلنے کے شوق میں بڑی دھوپ سر پہ اٹھائے گا ترا ناک نقشہ ہے موم کا کہیں غم کی آگ گھلا نہ دے میں غزل کی شبنمی آنکھ سے یہ دکھوں کے پھول چنا کروں مری سلطنت مرا فن رہے مجھے تاج و تخت خدا نہ دے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR