Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے

وہی تاج ہے وہی تخت ہے وہی زہر ہے وہی جام ہے یہ وہی خدا کی زمین ہے یہ وہی بتوں کا نظام ہے بڑے شوق سے مرا گھر جلا کوئی آنچ تجھ پہ نہ آئے گی یہ زباں کسی نے خرید لی یہ قلم کسی کا غلام ہے یہاں ایک بچے کے خون سے جو لکھا ہوا ہے اسے پڑھیں ترا کیرتن ابھی پاپ ہے ابھی میرا سجدہ حرام ہے میں یہ مانتا ہوں مرے دئیے تری آندھیوں نے بجھا دئیے مگر ایک جگنو ہواؤں میں ابھی روشنی کا امام ہے مرے فکر و فن تری انجمن نہ عروج تھا نہ زوال ہے مرے لب پہ تیرا ہی نام تھا مرے لب پہ تیرا ہی نام ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR