Skip to content
بشیر بدر بشیر بدر

دعا کرو کہ یہ پودا سدا ہرا ہی لگے

دعا کرو کہ یہ پودا سدا ہرا ہی لگے اداسیوں میں بھی چہرہ کھلا کھلا ہی لگے وہ سادگی نہ کرے کچھ بھی تو ادا ہی لگے وہ بھول پن ہے کہ بے باکی بھی حیا ہی لگے یہ زعفرانی پلوور اسی کا حصہ ہے کوئی جو دوسرا پہنے تو دوسرا ہی لگے نہیں ہے میرے مقدر میں روشنی نہ سہی یہ کھڑکی کھولو ذرا صبح کی ہوا ہی لگے عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے حسیں تو اور ہیں لیکن کوئی کہاں تجھ سا جو دل جلائے بہت پھر بھی دل ربا ہی لگے ہزاروں بھیس میں پھرتے ہیں رام اور رحیم کوئی ضروری نہیں ہے بھلا بھلا ہی لگے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR