Skip to content
ادا جعفری ادا جعفری

توفیق سے کب کوئی سروکار چلے ہے

توفیق سے کب کوئی سروکار چلے ہے دنیا میں فقط طالع بیدار چلے ہے ٹھہروں تو چٹانوں سی کلیجے پہ کھڑی ہے جاؤں تو مرے ساتھ ہی دیوار چلے ہے ہر غنچہ بڑے چاؤ سے کھلتا ہے چمن میں ہر دور کا منصور سر دار چلے ہے رنگوں کی نہ خوشبو کی کمی ہے دل و جاں کو توشہ جو چلے ساتھ وہ اک خار چلے ہے دل کے لیے بس آنکھ کا معیار بہت ہے جو سکۂ جاں ہے سر بازار چلے ہے حیرت سے شگوفوں کی جھپکتی نہیں آنکھیں کس آن سے کانٹوں کا خریدار چلے ہے خورشید وہاں ہم نے سلگتے ہوئے دیکھے کرنوں کا جس آشوب میں بیوپار چلے ہے اک جنبش مژگاں کی اجازت بھی نہیں ہے دل ساتھ چلا ہے کہ ستم گار چلے ہے تھے خضر بھی لاکھوں یہاں عیسیٰ بھی بہت تھے آزار جو دل کا ہے سو آزار چلے ہے
ادا جعفری

ادا جعفری

View profile

ادا جعفری اردو زبان کی معروف شاعرہ تھیں۔ آپ کی پیدائش 22 اگست 1924ء کو بدایوں میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا خاندانی نام عزیز جہاں ہے۔ آپ تین سال کی تھیں کہ والد مولی بدرالحسن کا انتقال ہو گیا۔ جس کے بعد پرورش ننھیال میں ہوئی۔ ادا جعفری نے تیرہ برس کی عمر میں ہی شاعری شروع کر دی تھی۔ وہ ادا بدایونی کے نام سے شعر کہتی تھیں۔ اس وقت ادبی رسالوں میں ان کا کلام شائع ہونا شروع ہو گیا تھا۔ آپ کی شادی 1947ء میں نور الحسن جعفری سے انجام پائی شادی کے بعد ادا جعفری کے نام سے لکھنے لگیں۔ ادا جعفری عموماً اختر شیرانی اور اثر لکھنوی سے اصلاح لیتی رہیں۔ ان کے شعری مجموعہ شہر درد کو 1968ء میں آدم جی ادبی انعام ملا۔ شاعری کے بہت سے مجموعہ جات کے علاوہ جو رہی سو بے خبری رہی کے نام سے اپنی خود نوشت سوانح عمری بھی 1995ء میں لکھی۔ 1991ء میں حکومت پاکستان نے ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغۂ امتیاز سے نوازا۔ وہ کراچی میں رہائش پذیر تھیں۔ ادا جعفری کے شعری سفر کا آغاز ترقی پسند تحریک کے عروج کے وقت ہوا۔ اس وقت دوسری جنگ عظیم کی بھونچالی فضا اور پاک و ہند کی تحریک آزادی کا پر آشوب ماحول تھا۔ یہ فضا بیسویں صدی کی پانچویں دہائی یعنی 1940ء اور 1950ء کے درمیانی عرصے سے خاص تعلق رکھتی ہے۔ یہ دہائی سیاسی اور سماجی اور شعری و ادبی، ہر لحاظ سے پر شعور و ہنگامہ خیز دہائی تھی۔ تاج برطانیہ ہندوستان سے اپنا بستر بوریا سمیٹ رہا تھا اور نئی بساط سیاست بچھ رہی تھی۔ پاکستان اور ہندوستان کے نام سے دو آزاد مملکتیں وجود میں آئیں۔ مختصر علالت کے بعد 12 مارچ، 2015ء کو آپ کا انتقال ہو گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR