Skip to content
جاوید اختر جاوید اختر

یقین کا اگر کوئی بھی سلسلہ نہیں رہا

یقین کا اگر کوئی بھی سلسلہ نہیں رہا تو شکر کیجیے کہ اب کوئی گلا نہیں رہا نہ ہجر ہے نہ وصل ہے اب اس کو کوئی کیا کہے کہ پھول شاخ پر تو ہے مگر کھلا نہیں رہا خزانہ تم نہ پائے تو غریب جیسے ہو گئے پلک پہ اب کوئی بھی موتی جھلملا نہیں رہا بدل گئی ہے زندگی بدل گئے ہیں لوگ بھی خلوص کا جو تھا کبھی وہ اب صلا نہیں رہا جو دشمنی بخیل سے ہوئی تو اتنی خیر ہے کہ زہر اس کے پاس ہے مگر پلا نہیں رہا لہو میں جذب ہو سکا نہ علم تو یہ حال ہے کوئی سوال ذہن کو جو دے جلا نہیں رہا

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR