Skip to content
جاوید اختر جاوید اختر

کن لفظوں میں اتنی کڑوی اتنی کسیلی بات لکھوں

کن لفظوں میں اتنی کڑوی اتنی کسیلی بات لکھوں شعر کی میں تہذیب بنا ہوں یا اپنے حالات لکھوں غم نہیں لکھوں کیا میں غم کو جشن لکھوں کیا ماتم کو جو دیکھے ہیں میں نے جنازے کیا ان کو بارات لکھوں کیسے لکھوں میں چاند کے قصے کیسے لکھوں میں پھول کی بات ریت اڑائے گرم ہوا تو کیسے میں برسات لکھوں کس کس کی آنکھوں میں دیکھے میں نے زہر بجھے خنجر خود سے بھی جو میں نے چھپائے کیسے وہ صدمات لکھوں تخت کی خواہش لوٹ کی لالچ کمزوروں پر ظلم کا شوق لیکن ان کا فرمانا ہے میں ان کو جذبات لکھوں قاتل بھی مقتول بھی دونوں نام خدا کا لیتے تھے کوئی خدا ہے تو وہ کہاں تھا میری کیا اوقات لکھوں اپنی اپنی تاریکی کو لوگ اجالا کہتے ہیں تاریکی کے نام لکھوں تو قومیں فرقے ذات لکھوں جانے یہ کیسا دور ہے جس میں جرأت بھی تو مشکل ہے دن ہو اگر تو اس کو لکھوں دن رات اگر ہو رات لکھوں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR