Skip to content
جاوید اختر جاوید اختر

دکھ کے جنگل میں پھرتے ہیں کب سے مارے مارے لوگ

دکھ کے جنگل میں پھرتے ہیں کب سے مارے مارے لوگ جو ہوتا ہے سہہ لیتے ہیں کیسے ہیں بے چارے لوگ جیون جیون ہم نے جگ میں کھیل یہی ہوتے دیکھا دھیرے دھیرے جیتی دنیا دھیرے دھیرے ہارے لوگ وقت سنگھاسن پر بیٹھا ہے اپنے راگ سناتا ہے سنگت دینے کو پاتے ہیں سانسوں کے اکتارے لوگ نیکی اک دن کام آتی ہے ہم کو کیا سمجھاتے ہو ہم نے بے بس مرتے دیکھے کیسے پیارے پیارے لوگ اس نگری میں کیوں ملتی ہے روٹی سپنوں کے بدلے جن کی نگری ہے وہ جانیں ہم ٹھہرے بنجارے لوگ

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR