Skip to content
جاوید اختر جاوید اختر

ہمارے شوق کی یہ انتہا تھی

ہمارے شوق کی یہ انتہا تھی قدم رکھا کہ منزل راستا تھی بچھڑ کے ڈار سے بن بن پھرا وہ ہرن کو اپنی کستوری سزا تھی کبھی جو خواب تھا وہ پا لیا ہے مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھا مرے انجام کی وہ ابتدا تھی محبت مر گئی مجھ کو بھی غم ہے مرے اچھے دنوں کی آشنا تھی جسے چھو لوں میں وہ ہو جائے سونا تجھے دیکھا تو جانا بد دعا تھی مریض خواب کو تو اب شفا ہے مگر دنیا بڑی کڑوی دوا تھی

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR