Skip to content
جاوید اختر جاوید اختر

ابھی ضمیر میں تھوڑی سی جان باقی ہے

ابھی ضمیر میں تھوڑی سی جان باقی ہے ابھی ہمارا کوئی امتحان باقی ہے ہمارے گھر کو تو اجڑے ہوئے زمانہ ہوا مگر سنا ہے ابھی وہ مکان باقی ہے ہماری ان سے جو تھی گفتگو وہ ختم ہوئی مگر سکوت سا کچھ درمیان باقی ہے ہمارے ذہن کی بستی میں آگ ایسی لگی کہ جو تھا خاک ہوا اک دکان باقی ہے وہ زخم بھر گیا عرصہ ہوا مگر اب تک ذرا سا درد ذرا سا نشان باقی ہے ذرا سی بات جو پھیلی تو داستان بنی وہ بات ختم ہوئی داستان باقی ہے اب آیا تیر چلانے کا فن تو کیا آیا ہمارے ہاتھ میں خالی کمان باقی ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR