Skip to content
گلزار گلزار

اوس پڑی تھی رات بہت اور کہرہ تھا گرمائش پر

اوس پڑی تھی رات بہت اور کہرہ تھا گرمائش پر سیلی سی خاموشی میں آواز سنی فرمائش پر فاصلے ہیں بھی اور نہیں بھی ناپا تولا کچھ بھی نہیں لوگ بضد رہتے ہیں پھر بھی رشتوں کی پیمائش پر منہ موڑا اور دیکھا کتنی دور کھڑے تھے ہم دونوں آپ لڑے تھے ہم سے بس اک کروٹ کی گنجائش پر کاغذ کا اک چاند لگا کر رات اندھیری کھڑکی پر دل میں کتنے خوش تھے اپنی فرقت کی آرائش پر دل کا حجرہ کتنی بار اجڑا بھی اور بسایا بھی ساری عمر کہاں ٹھہرا ہے کوئی ایک رہائش پر دھوپ اور چھاؤں بانٹ کے تم نے آنگن میں دیوار چنی کیا اتنا آسان ہے زندہ رہنا اس آسائش پر شاید تین نجومی میری موت پہ آ کر پہنچیں گے ایسا ہی اک بار ہوا تھا عیسیٰ کی پیدائش پر
گلزار

گلزار

View profile

گلزار ایک نامور شاعر اور ہدایت کار ہیں اور ان کا اصل نام سمپورن سنگھ ہے. وہ پاکستان کے شہر جہلم کے قریب دینہ میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ تقسیم برصغیر کے وقت وہ بھارت چلے گئے۔ ابتدائی زندگی میں موٹر مکینک تھے۔ شاعری اور فلمی دنیا کی طرف رحجان انھیں فلمی صنعت کی طرف لے گیا۔ گلزار نے فلمی اداکارہ راکھی سے شادی کی۔ گلزار نے بطور ہدایتکار اجازت، انگور، پریچے، موسم اور ماچس جیسی فلمیں بنائیں۔ اس کے علاوہ کئی فلموں جیسے (معصوم، دل سے) میں بحیثیت منظر نویس، مکالمہ نویس، اور نغمہ نویس بھی خدمات انجام دیتے رہے. ان کا ٹیلی ڈرامہ مرزا غالب ایک کلاسیک کی حیثت رکھتا ہے۔ گلزار نے بطور شاعر بے شمار فلموں میں کے لیے گیت لکھے۔ ان کی فلمی شاعری میں بھی ایک اچھوتا پن پایا جاتا ہے۔ انوکھی اور نادر تشبیہات کا استعمال ان کے گیتوں میں نئے رنگ بھر دیتا ہے۔ ان کے گیت نہ صرف ماضی میں پسند کیے جاتے رہے ہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ان کے گانوں کو نوجوان شوق سے سنتے ہیں۔ گلزار کے قلم سے نکلا ہر نغمہ عوام کے دل و دماغ پر مخصوص چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔ گلزار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف بھارت بلکہ تمام دنیا سے منوایا اور کئی اعزازات اپنے نام کیے قومی فلم اعزاز برائے غنائی شاعری، فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار اور غنائی شاعری کے علاوہ وہ پدم بھوشن اور ساہتیہ اکاڈمی اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ فلم سَلَم ڈاگ ملینئیر کے لیے لکھے گئے گیتوں پر ان کو آسکر اعزاز سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR