Skip to content
گلزار گلزار

آنکھوں میں جل رہا ہے پہ بجھتا نہیں دھواں

آنکھوں میں جل رہا ہے پہ بجھتا نہیں دھواں اٹھتا تو ہے گھٹا سا برستا نہیں دھواں پلکوں کے ڈھانپنے سے بھی رکتا نہیں دھواں کتنی انڈیلیں آنکھیں پہ بجھتا نہیں دھواں آنکھوں سے آنسوؤں کے مراسم پرانے ہیں مہماں یہ گھر میں آئیں تو چبھتا نہیں دھواں چولھے نہیں جلائے کہ بستی ہی جل گئی کچھ روز ہو گئے ہیں اب اٹھتا نہیں دھواں کالی لکیریں کھینچ رہا ہے فضاؤں میں بورا گیا ہے منہ سے کیوں کھلتا نہیں دھواں آنکھوں کے پوچھنے سے لگا آگ کا پتہ یوں چہرہ پھیر لینے سے چھپتا نہیں دھواں چنگاری اک اٹک سی گئی میرے سینے میں تھوڑا سا آ کے پھونک دو اڑتا نہیں دھواں
گلزار

گلزار

View profile

گلزار ایک نامور شاعر اور ہدایت کار ہیں اور ان کا اصل نام سمپورن سنگھ ہے. وہ پاکستان کے شہر جہلم کے قریب دینہ میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ تقسیم برصغیر کے وقت وہ بھارت چلے گئے۔ ابتدائی زندگی میں موٹر مکینک تھے۔ شاعری اور فلمی دنیا کی طرف رحجان انھیں فلمی صنعت کی طرف لے گیا۔ گلزار نے فلمی اداکارہ راکھی سے شادی کی۔ گلزار نے بطور ہدایتکار اجازت، انگور، پریچے، موسم اور ماچس جیسی فلمیں بنائیں۔ اس کے علاوہ کئی فلموں جیسے (معصوم، دل سے) میں بحیثیت منظر نویس، مکالمہ نویس، اور نغمہ نویس بھی خدمات انجام دیتے رہے. ان کا ٹیلی ڈرامہ مرزا غالب ایک کلاسیک کی حیثت رکھتا ہے۔ گلزار نے بطور شاعر بے شمار فلموں میں کے لیے گیت لکھے۔ ان کی فلمی شاعری میں بھی ایک اچھوتا پن پایا جاتا ہے۔ انوکھی اور نادر تشبیہات کا استعمال ان کے گیتوں میں نئے رنگ بھر دیتا ہے۔ ان کے گیت نہ صرف ماضی میں پسند کیے جاتے رہے ہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ان کے گانوں کو نوجوان شوق سے سنتے ہیں۔ گلزار کے قلم سے نکلا ہر نغمہ عوام کے دل و دماغ پر مخصوص چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔ گلزار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف بھارت بلکہ تمام دنیا سے منوایا اور کئی اعزازات اپنے نام کیے قومی فلم اعزاز برائے غنائی شاعری، فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار اور غنائی شاعری کے علاوہ وہ پدم بھوشن اور ساہتیہ اکاڈمی اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ فلم سَلَم ڈاگ ملینئیر کے لیے لکھے گئے گیتوں پر ان کو آسکر اعزاز سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR