Skip to content
گلزار گلزار

پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی

پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کی اک طائر کا دل رکھنے کی کوشش کی کل پھر چاند کا خنجر گھونپ کے سینے میں رات نے میری جاں لینے کی کوشش کی کوئی نہ کوئی رہبر رستہ کاٹ گیا جب بھی اپنی رہ چلنے کی کوشش کی کتنی لمبی خاموشی سے گزرا ہوں ان سے کتنا کچھ کہنے کی کوشش کی ایک ہی خواب نے ساری رات جگایا ہے میں نے ہر کروٹ سونے کی کوشش کی ایک ستارہ جلدی جلدی ڈوب گیا میں نے جب تارے گننے کی کوشش کی نام مرا تھا اور پتہ اپنے گھر کا اس نے مجھ کو خط لکھنے کی کوشش کی ایک دھوئیں کا مرغولہ سا نکلا ہے مٹی میں جب دل بونے کی کوشش کی
گلزار

گلزار

View profile

گلزار ایک نامور شاعر اور ہدایت کار ہیں اور ان کا اصل نام سمپورن سنگھ ہے. وہ پاکستان کے شہر جہلم کے قریب دینہ میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ تقسیم برصغیر کے وقت وہ بھارت چلے گئے۔ ابتدائی زندگی میں موٹر مکینک تھے۔ شاعری اور فلمی دنیا کی طرف رحجان انھیں فلمی صنعت کی طرف لے گیا۔ گلزار نے فلمی اداکارہ راکھی سے شادی کی۔ گلزار نے بطور ہدایتکار اجازت، انگور، پریچے، موسم اور ماچس جیسی فلمیں بنائیں۔ اس کے علاوہ کئی فلموں جیسے (معصوم، دل سے) میں بحیثیت منظر نویس، مکالمہ نویس، اور نغمہ نویس بھی خدمات انجام دیتے رہے. ان کا ٹیلی ڈرامہ مرزا غالب ایک کلاسیک کی حیثت رکھتا ہے۔ گلزار نے بطور شاعر بے شمار فلموں میں کے لیے گیت لکھے۔ ان کی فلمی شاعری میں بھی ایک اچھوتا پن پایا جاتا ہے۔ انوکھی اور نادر تشبیہات کا استعمال ان کے گیتوں میں نئے رنگ بھر دیتا ہے۔ ان کے گیت نہ صرف ماضی میں پسند کیے جاتے رہے ہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ان کے گانوں کو نوجوان شوق سے سنتے ہیں۔ گلزار کے قلم سے نکلا ہر نغمہ عوام کے دل و دماغ پر مخصوص چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔ گلزار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف بھارت بلکہ تمام دنیا سے منوایا اور کئی اعزازات اپنے نام کیے قومی فلم اعزاز برائے غنائی شاعری، فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار اور غنائی شاعری کے علاوہ وہ پدم بھوشن اور ساہتیہ اکاڈمی اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ فلم سَلَم ڈاگ ملینئیر کے لیے لکھے گئے گیتوں پر ان کو آسکر اعزاز سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR