Skip to content
گلزار گلزار

دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی

دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئی جیسے احساں اتارتا ہے کوئی دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غم جیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئی ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی پیڑ پر پک گیا ہے پھل شاید پھر سے پتھر اچھالتا ہے کوئی دیر سے گونجتے ہیں سناٹے جیسے ہم کو پکارتا ہے کوئی
گلزار

گلزار

View profile

گلزار ایک نامور شاعر اور ہدایت کار ہیں اور ان کا اصل نام سمپورن سنگھ ہے. وہ پاکستان کے شہر جہلم کے قریب دینہ میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ تقسیم برصغیر کے وقت وہ بھارت چلے گئے۔ ابتدائی زندگی میں موٹر مکینک تھے۔ شاعری اور فلمی دنیا کی طرف رحجان انھیں فلمی صنعت کی طرف لے گیا۔ گلزار نے فلمی اداکارہ راکھی سے شادی کی۔ گلزار نے بطور ہدایتکار اجازت، انگور، پریچے، موسم اور ماچس جیسی فلمیں بنائیں۔ اس کے علاوہ کئی فلموں جیسے (معصوم، دل سے) میں بحیثیت منظر نویس، مکالمہ نویس، اور نغمہ نویس بھی خدمات انجام دیتے رہے. ان کا ٹیلی ڈرامہ مرزا غالب ایک کلاسیک کی حیثت رکھتا ہے۔ گلزار نے بطور شاعر بے شمار فلموں میں کے لیے گیت لکھے۔ ان کی فلمی شاعری میں بھی ایک اچھوتا پن پایا جاتا ہے۔ انوکھی اور نادر تشبیہات کا استعمال ان کے گیتوں میں نئے رنگ بھر دیتا ہے۔ ان کے گیت نہ صرف ماضی میں پسند کیے جاتے رہے ہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ان کے گانوں کو نوجوان شوق سے سنتے ہیں۔ گلزار کے قلم سے نکلا ہر نغمہ عوام کے دل و دماغ پر مخصوص چھاپ چھوڑ جاتا ہے۔ گلزار نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف بھارت بلکہ تمام دنیا سے منوایا اور کئی اعزازات اپنے نام کیے قومی فلم اعزاز برائے غنائی شاعری، فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار اور غنائی شاعری کے علاوہ وہ پدم بھوشن اور ساہتیہ اکاڈمی اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں، جبکہ فلم سَلَم ڈاگ ملینئیر کے لیے لکھے گئے گیتوں پر ان کو آسکر اعزاز سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR