Skip to content
عباس تابش عباس تابش

ٹوٹ جانے میں کھلونوں کی طرح ہوتا ہے

ٹوٹ جانے میں کھلونوں کی طرح ہوتا ہے آدمی عشق میں بچوں کی طرح ہوتا ہے اس لئے مجھ کو پسند آتا ہے صحرا کا سکوت اس کا نشہ تری باتوں کی طرح ہوتا ہے ہم جسے عشق میں دیتے ہیں خدا کا منصب پہلے پہلے ہمیں لوگوں کی طرح ہوتا ہے جس سے بننا ہو تعلق وہی ظالم پہلے غیر ہوتا ہے نہ اپنوں کی طرح ہوتا ہے چاندنی رات میں سڑکوں پہ قدم مت رکھنا شہر جاگے ہوئے ناگوں کی طرح ہوتا ہے بس یہی دیکھنے کو جاگتے ہیں شہر کے لوگ آسماں کب تری آنکھوں کی طرح ہوتا ہے اس سے کہنا کہ وہ ساون میں نہ گھر سے نکلے حافظہ عشق کا سانپوں کی طرح ہوتا ہے اس کی آنکھوں میں امڈ آتے ہیں آنسو تابشؔ وہ جدا چاہنے والوں کی طرح ہوتا ہے
عباس تابش

عباس تابش

View profile

عباس تابش 15جون 1961ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1977ء میں میلسی سے میٹرک کیا‘ اور مختلف مقامی اخبارات کے لیے کام کرنے لگے۔ 1981ء میں پرائیویٹ طور پر ایف اے کیا اور لاہور آ کر روزنامہ جنگ میں ملازمت اختیار کر لی۔ انھوں نے دوران ملازمت 1984ء میں بی اے کیا۔ 1986ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے بعد بطور لیکچرار ملازمت کا آغاز کیا۔ آپ مختلف کالجز میں فرائض انجام دیتے رہے اور آج کل گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور کے شعبہ اردو کے سربراہ ہیں۔۔ آپ دوران تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور میں رسالہ ’’راوی‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ آپ دوبئی، ناروے، آسٹریلیا، مسقط، شارجہ، برطانیہ، ہندوستان، امریکا کے متعدد مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں اردو میں ماسٹر کی سند حاصل کی ہے۔ جناب احمد ندیم قاسمی صاحب عباس تابش کے بارے میں لکھتے ہیں۔ ’’عباس تابش کے نزدیک شعر ایک ذاتی واردات کا درجہ رکھتا ہے۔ وہ اسے کوئی نظریہ یا کوئی فلسفہ نہیں سمجھتا‘ اگر اس کے اشعار پڑھتے ہوئے آپ پر بھی وہی کیفیات وارد ہوتی چلی جائیں تو ٹھیک ہے ورنہ دوسری صورت میں عباس تابش آپ کو مجبور تامل نہیں کرے گا کہ یہ اس کا مسلک نہیں۔ وہ تو اپنی بات اپنے انداز میں کرتا چلا جاتا ہے۔ کوئی اس کے تجربے کا حصہ دار ٹھہرتا ہے تو ٹھیک ہے اور اگر کوئی اس کے تجربے کا حصہ دار نہیں بن پاتا تو بھی ٹھیک ہے کہ عباس تابش اپنی طبیعت میں نیاز رکھتے ہوئے بھی ذرا ہٹ دھرم واقع ہوا ہے۔‘‘

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR