Skip to content
عباس تابش عباس تابش

بہت بیکار موسم ہے مگر کچھ کام کرنا ہے

بہت بیکار موسم ہے مگر کچھ کام کرنا ہے کہ تازہ زخم ملنے تک پرانا زخم بھرنا ہے ابھی سادہ ورق پر نام تیرا لکھ کے بیٹھا ہوں ابھی اس میں مہک آنی ہے تتلی نے اترنا ہے بڑھے جو حبس تو شاخیں ہلا دینا کہ اب ہم کو ہوا کے ساتھ جینا ہے ہوا کے ساتھ مرنا ہے مبادا اس کو دقت ہو نشانے تک پہنچنے میں سو میں نے پھول سے دیوار کے رخنے کو بھرنا ہے یہی اک شغل رکھنا ہے اذیت کے دنوں میں بھی کسی کو بھول جانا ہے کسی کو یاد کرنا ہے کوئی چہرہ نہ بن پایا مقدر کی لکیروں سے سو اب اپنی ہتھیلی میں مجھے خود رنگ بھرنا ہے کوئی رستہ ملے کیوں کر مرے پائے خجالت کو یہاں تو پاؤں دھرنا بھی کوئی الزام دھرنا ہے وہ ہر لمحہ دعا دیتے ہیں لمبی عمر کی تابشؔ مجھے لگتا ہے پیاروں کو بھی رخصت میں نے کرنا ہے
عباس تابش

عباس تابش

View profile

عباس تابش 15جون 1961ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1977ء میں میلسی سے میٹرک کیا‘ اور مختلف مقامی اخبارات کے لیے کام کرنے لگے۔ 1981ء میں پرائیویٹ طور پر ایف اے کیا اور لاہور آ کر روزنامہ جنگ میں ملازمت اختیار کر لی۔ انھوں نے دوران ملازمت 1984ء میں بی اے کیا۔ 1986ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے بعد بطور لیکچرار ملازمت کا آغاز کیا۔ آپ مختلف کالجز میں فرائض انجام دیتے رہے اور آج کل گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور کے شعبہ اردو کے سربراہ ہیں۔۔ آپ دوران تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور میں رسالہ ’’راوی‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ آپ دوبئی، ناروے، آسٹریلیا، مسقط، شارجہ، برطانیہ، ہندوستان، امریکا کے متعدد مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں اردو میں ماسٹر کی سند حاصل کی ہے۔ جناب احمد ندیم قاسمی صاحب عباس تابش کے بارے میں لکھتے ہیں۔ ’’عباس تابش کے نزدیک شعر ایک ذاتی واردات کا درجہ رکھتا ہے۔ وہ اسے کوئی نظریہ یا کوئی فلسفہ نہیں سمجھتا‘ اگر اس کے اشعار پڑھتے ہوئے آپ پر بھی وہی کیفیات وارد ہوتی چلی جائیں تو ٹھیک ہے ورنہ دوسری صورت میں عباس تابش آپ کو مجبور تامل نہیں کرے گا کہ یہ اس کا مسلک نہیں۔ وہ تو اپنی بات اپنے انداز میں کرتا چلا جاتا ہے۔ کوئی اس کے تجربے کا حصہ دار ٹھہرتا ہے تو ٹھیک ہے اور اگر کوئی اس کے تجربے کا حصہ دار نہیں بن پاتا تو بھی ٹھیک ہے کہ عباس تابش اپنی طبیعت میں نیاز رکھتے ہوئے بھی ذرا ہٹ دھرم واقع ہوا ہے۔‘‘

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR