Skip to content
عباس تابش عباس تابش

شعر لکھنے کا فائدہ کیا ہے

شعر لکھنے کا فائدہ کیا ہے اس سے کہنے کو اب رہا کیا ہے پہلے سے طے شدہ محبت میں تو بتا تیرا مشورہ کیا ہے سرخ کیوں ہو رہے ہیں تیرے کان میں نے تجھ سے ابھی کہا کیا ہے آنکھیں مل مل کے دیکھتا ہوں اسے دوپہر میں یہ چاند سا کیا ہے میرا ہم عصر صبح کا تارا میرے بارے میں جانتا کیا ہے سوچتے ہونٹ بولتی آنکھیں حیرتی کا مکالمہ کیا ہے شور سا اٹھ رہا ہے چار طرف کچھ گرا ہے مگر گرا کیا ہے میں یہاں سے پلٹنا چاہتا ہوں اے خدا تیرا مشورہ کیا ہے جسم کے اس طرف ہے گل آباد پھاند دیوار دیکھتا کیا ہے میری خود سے مفاہمت نہ ہوئی تو بتا تیرا مسئلہ کیا ہے اس لئے بولنے پہ ہوں مجبور آپ سوچیں گے سوچتا کیا ہے یہ بہت دیر میں ہوا معلوم عشق کیا ہے مغالطہ کیا ہے میں تو عادی ہوں خاک چھاننے کا تم بتاؤ کہ ڈھونڈھنا کیا ہے عشق کر کے بھی کھل نہیں پایا تیرا میرا معاملہ کیا ہے میں بنا تھا کھنکتی مٹی سے میرے اندر سکوت سا کیا ہے
عباس تابش

عباس تابش

View profile

عباس تابش 15جون 1961ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1977ء میں میلسی سے میٹرک کیا‘ اور مختلف مقامی اخبارات کے لیے کام کرنے لگے۔ 1981ء میں پرائیویٹ طور پر ایف اے کیا اور لاہور آ کر روزنامہ جنگ میں ملازمت اختیار کر لی۔ انھوں نے دوران ملازمت 1984ء میں بی اے کیا۔ 1986ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے بعد بطور لیکچرار ملازمت کا آغاز کیا۔ آپ مختلف کالجز میں فرائض انجام دیتے رہے اور آج کل گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور کے شعبہ اردو کے سربراہ ہیں۔۔ آپ دوران تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور میں رسالہ ’’راوی‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔ آپ دوبئی، ناروے، آسٹریلیا، مسقط، شارجہ، برطانیہ، ہندوستان، امریکا کے متعدد مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں اردو میں ماسٹر کی سند حاصل کی ہے۔ جناب احمد ندیم قاسمی صاحب عباس تابش کے بارے میں لکھتے ہیں۔ ’’عباس تابش کے نزدیک شعر ایک ذاتی واردات کا درجہ رکھتا ہے۔ وہ اسے کوئی نظریہ یا کوئی فلسفہ نہیں سمجھتا‘ اگر اس کے اشعار پڑھتے ہوئے آپ پر بھی وہی کیفیات وارد ہوتی چلی جائیں تو ٹھیک ہے ورنہ دوسری صورت میں عباس تابش آپ کو مجبور تامل نہیں کرے گا کہ یہ اس کا مسلک نہیں۔ وہ تو اپنی بات اپنے انداز میں کرتا چلا جاتا ہے۔ کوئی اس کے تجربے کا حصہ دار ٹھہرتا ہے تو ٹھیک ہے اور اگر کوئی اس کے تجربے کا حصہ دار نہیں بن پاتا تو بھی ٹھیک ہے کہ عباس تابش اپنی طبیعت میں نیاز رکھتے ہوئے بھی ذرا ہٹ دھرم واقع ہوا ہے۔‘‘

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR