Skip to content
صبا اکبر آبادی صبا اکبر آبادی

کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو

کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو جس کی صورت نظر آئے وہی صورت سمجھو غم کو غم اور نہ مصیبت کو مصیبت سمجھو جو در دوست سے مل جائے غنیمت سمجھو جھک کے جو سینکڑوں فتنوں کو جگا سکتی ہیں وہ نگاہیں اگر اٹھیں تو قیامت سمجھو نہیں ہوتے ہیں ریاکاری کے سجدے مجھ سے میں اگر سر نہ جھکاؤں تو عبادت سمجھو رفتہ رفتہ مری خودداری سے واقف ہو گے ابھی کچھ دن مرے انداز محبت سمجھو جلوہ دیکھو گے کہاں دل کے علاوہ اپنا مرے ٹوٹے ہوئے آئینے کی قسمت سمجھو کم نہیں دور اسیری میں سہارا یہ بھی قید میں یاد نشیمن کو غنیمت سمجھو خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیں جو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو ہم جفاؤں کو بھی انداز عنایت سمجھیں اور تم شکر ستم کو بھی شکایت سمجھو میری آنکھوں میں ابھی اشک بہت باقی ہیں تم جو محفل میں چراغوں کی ضرورت سمجھو اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلب اپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو جس کی صورت نظر آئے وہی صورت سمجھو غم کو غم اور نہ مصیبت کو مصیبت سمجھو جو در دوست سے مل جائے غنیمت سمجھو جھک کے جو سینکڑوں فتنوں کو جگا سکتی ہیں وہ نگاہیں اگر اٹھیں تو قیامت سمجھو نہیں ہوتے ہیں ریاکاری کے سجدے مجھ سے میں اگر سر نہ جھکاؤں تو عبادت سمجھو رفتہ رفتہ مری خودداری سے واقف ہو گے ابھی کچھ دن مرے انداز محبت سمجھو جلوہ دیکھو گے کہاں دل کے علاوہ اپنا مرے ٹوٹے ہوئے آئینے کی قسمت سمجھو کم نہیں دور اسیری میں سہارا یہ بھی قید میں یاد نشیمن کو غنیمت سمجھو خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیں جو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو ہم جفاؤں کو بھی انداز عنایت سمجھیں اور تم شکر ستم کو بھی شکایت سمجھو میری آنکھوں میں ابھی اشک بہت باقی ہیں تم جو محفل میں چراغوں کی ضرورت سمجھو اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلب اپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو جس کی صورت نظر آئے وہی صورت سمجھو غم کو غم اور نہ مصیبت کو مصیبت سمجھو جو در دوست سے مل جائے غنیمت سمجھو جھک کے جو سینکڑوں فتنوں کو جگا سکتی ہیں وہ نگاہیں اگر اٹھیں تو قیامت سمجھو نہیں ہوتے ہیں ریاکاری کے سجدے مجھ سے میں اگر سر نہ جھکاؤں تو عبادت سمجھو رفتہ رفتہ مری خودداری سے واقف ہو گے ابھی کچھ دن مرے انداز محبت سمجھو جلوہ دیکھو گے کہاں دل کے علاوہ اپنا مرے ٹوٹے ہوئے آئینے کی قسمت سمجھو کم نہیں دور اسیری میں سہارا یہ بھی قید میں یاد نشیمن کو غنیمت سمجھو خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیں جو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو ہم جفاؤں کو بھی انداز عنایت سمجھیں اور تم شکر ستم کو بھی شکایت سمجھو میری آنکھوں میں ابھی اشک بہت باقی ہیں تم جو محفل میں چراغوں کی ضرورت سمجھو اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلب اپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو جس کی صورت نظر آئے وہی صورت سمجھو غم کو غم اور نہ مصیبت کو مصیبت سمجھو جو در دوست سے مل جائے غنیمت سمجھو جھک کے جو سینکڑوں فتنوں کو جگا سکتی ہیں وہ نگاہیں اگر اٹھیں تو قیامت سمجھو نہیں ہوتے ہیں ریاکاری کے سجدے مجھ سے میں اگر سر نہ جھکاؤں تو عبادت سمجھو رفتہ رفتہ مری خودداری سے واقف ہو گے ابھی کچھ دن مرے انداز محبت سمجھو جلوہ دیکھو گے کہاں دل کے علاوہ اپنا مرے ٹوٹے ہوئے آئینے کی قسمت سمجھو کم نہیں دور اسیری میں سہارا یہ بھی قید میں یاد نشیمن کو غنیمت سمجھو خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیں جو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو ہم جفاؤں کو بھی انداز عنایت سمجھیں اور تم شکر ستم کو بھی شکایت سمجھو میری آنکھوں میں ابھی اشک بہت باقی ہیں تم جو محفل میں چراغوں کی ضرورت سمجھو اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلب اپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو جس کی صورت نظر آئے وہی صورت سمجھو غم کو غم اور نہ مصیبت کو مصیبت سمجھو جو در دوست سے مل جائے غنیمت سمجھو جھک کے جو سینکڑوں فتنوں کو جگا سکتی ہیں وہ نگاہیں اگر اٹھیں تو قیامت سمجھو نہیں ہوتے ہیں ریاکاری کے سجدے مجھ سے میں اگر سر نہ جھکاؤں تو عبادت سمجھو رفتہ رفتہ مری خودداری سے واقف ہو گے ابھی کچھ دن مرے انداز محبت سمجھو جلوہ دیکھو گے کہاں دل کے علاوہ اپنا مرے ٹوٹے ہوئے آئینے کی قسمت سمجھو کم نہیں دور اسیری میں سہارا یہ بھی قید میں یاد نشیمن کو غنیمت سمجھو خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیں جو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو ہم جفاؤں کو بھی انداز عنایت سمجھیں اور تم شکر ستم کو بھی شکایت سمجھو میری آنکھوں میں ابھی اشک بہت باقی ہیں تم جو محفل میں چراغوں کی ضرورت سمجھو اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلب اپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو کثرت جلوہ کو آئینۂ وحدت سمجھو جس کی صورت نظر آئے وہی صورت سمجھو غم کو غم اور نہ مصیبت کو مصیبت سمجھو جو در دوست سے مل جائے غنیمت سمجھو جھک کے جو سینکڑوں فتنوں کو جگا سکتی ہیں وہ نگاہیں اگر اٹھیں تو قیامت سمجھو نہیں ہوتے ہیں ریاکاری کے سجدے مجھ سے میں اگر سر نہ جھکاؤں تو عبادت سمجھو رفتہ رفتہ مری خودداری سے واقف ہو گے ابھی کچھ دن مرے انداز محبت سمجھو جلوہ دیکھو گے کہاں دل کے علاوہ اپنا مرے ٹوٹے ہوئے آئینے کی قسمت سمجھو کم نہیں دور اسیری میں سہارا یہ بھی قید میں یاد نشیمن کو غنیمت سمجھو خوب سمجھایا ہے یہ کاتب قسمت نے ہمیں جو میسر ہو جہاں میں اسے قسمت سمجھو ہم جفاؤں کو بھی انداز عنایت سمجھیں اور تم شکر ستم کو بھی شکایت سمجھو میری آنکھوں میں ابھی اشک بہت باقی ہیں تم جو محفل میں چراغوں کی ضرورت سمجھو اے صباؔ کیوں ہو در غیر پہ توہین طلب اپنے ہی در کو ہمیشہ در دولت سمجھو
صبا اکبر آبادی

صبا اکبر آبادی

View profile

صبا اکبرآبادی 14 اگست، 1908ء کو آگرہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام خواجہ محمد امیر تھا۔ صبا اکبر آبادی کی شاعری کا آغاز 1920ء سے ہوا۔ شاعری میں ان کے استاد خادم علی خاں اخضر اکبر آبادی تھے۔ 1927ء میں وہ شاہ اکبر داناپوری کے صاحبزادے شاہ محسن داناپوری کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوئے اور اسی وسیلے سے انھیں تصوف کی دنیا سے شناسائی ہوئی۔ 1928ء میں انھوں نے ایک ادبی ماہنامہ آزاد نکالا۔ کچھ عرصے بعد انھوں نے رعنا اکبر آبادی کے رسالے مشورہ کی ادارت بھی سنبھالی۔ تقسیم ہند کے بعد انھوں نے حیدرآباد (سندھ) اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی اور بہت جلد یہاں کی ادبی فضا کا ایک اہم حصہ بن گئے۔ انھوں نے مختلف النوع ملازمتیں بھی کیں اور تقریباً ایک سال محترمہ فاطمہ جناح کے پرائیویٹ سیکریٹری بھی رہے۔ صبا اکبر آبادی کے شعری مجموعوں میں اوراق گل، سخن ناشنیدہ، ذکر و فکر، چراغ بہار، خونناب، حرز جاں، ثبات اور دست دعا کے نام شامل ہیں اس کے علاوہ ان کے مرثیوں کے تین مجموعے سربکف، شہادت اور قرطاس الم کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے عمر خیام، غالب، حافظ شیرازی اور امیر خسرو کے منتخب فارسی کلام کا منظوم اردو ترجمہ کیا جن میں سے عمر خیام اور غالب کے تراجم اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔ ان کی ملی شاعری کا مجموعہ زمزمۂ پاکستان قیام پاکستان سے پہلے شائع ہوا تھا۔ انھوں نے ایک ناول بھی تحریر کیا تھا جو زندہ لاش کے نام سے اشاعت پزیر ہوا تھا۔ صبا اکبرآبادی 29 اکتوبر، 1991ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پاگئے۔ انہیں کراچی میں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR