Skip to content
صبا اکبر آبادی صبا اکبر آبادی

جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

جوانی زندگانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے یہ اک ایسی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھا مگر دنیا پرانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے عیاں کر دی ہر اک پر ہم نے اپنی داستان دل یہ کس کس سے چھپانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے جہاں دو دل ملے دنیا نے کانٹے بو دئے اکثر یہی اپنی کہانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے محبت ہم نے تم نے ایک وقتی چیز سمجھی تھی محبت جاودانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے گزاری ہے جوانی روٹھنے میں اور منانے میں گھڑی بھر کی جوانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے متاع حسن و الفت پر یقیں کتنا تھا دونوں کو یہاں ہر چیز فانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے ادائے کم نگاہی نے کیا رسوا محبت کو یہ کس کی مہربانی ہے نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
صبا اکبر آبادی

صبا اکبر آبادی

View profile

صبا اکبرآبادی 14 اگست، 1908ء کو آگرہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام خواجہ محمد امیر تھا۔ صبا اکبر آبادی کی شاعری کا آغاز 1920ء سے ہوا۔ شاعری میں ان کے استاد خادم علی خاں اخضر اکبر آبادی تھے۔ 1927ء میں وہ شاہ اکبر داناپوری کے صاحبزادے شاہ محسن داناپوری کے حلقۂ ارادت میں داخل ہوئے اور اسی وسیلے سے انھیں تصوف کی دنیا سے شناسائی ہوئی۔ 1928ء میں انھوں نے ایک ادبی ماہنامہ آزاد نکالا۔ کچھ عرصے بعد انھوں نے رعنا اکبر آبادی کے رسالے مشورہ کی ادارت بھی سنبھالی۔ تقسیم ہند کے بعد انھوں نے حیدرآباد (سندھ) اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی اور بہت جلد یہاں کی ادبی فضا کا ایک اہم حصہ بن گئے۔ انھوں نے مختلف النوع ملازمتیں بھی کیں اور تقریباً ایک سال محترمہ فاطمہ جناح کے پرائیویٹ سیکریٹری بھی رہے۔ صبا اکبر آبادی کے شعری مجموعوں میں اوراق گل، سخن ناشنیدہ، ذکر و فکر، چراغ بہار، خونناب، حرز جاں، ثبات اور دست دعا کے نام شامل ہیں اس کے علاوہ ان کے مرثیوں کے تین مجموعے سربکف، شہادت اور قرطاس الم کے نام سے شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے عمر خیام، غالب، حافظ شیرازی اور امیر خسرو کے منتخب فارسی کلام کا منظوم اردو ترجمہ کیا جن میں سے عمر خیام اور غالب کے تراجم اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔ ان کی ملی شاعری کا مجموعہ زمزمۂ پاکستان قیام پاکستان سے پہلے شائع ہوا تھا۔ انھوں نے ایک ناول بھی تحریر کیا تھا جو زندہ لاش کے نام سے اشاعت پزیر ہوا تھا۔ صبا اکبرآبادی 29 اکتوبر، 1991ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پاگئے۔ انہیں کراچی میں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR