Skip to content
تابش دہلوی تابش دہلوی

بہت جبین و رخ و لب بہت قد و گیسو

بہت جبین و رخ و لب بہت قد و گیسو طلب ہے شرط سکوں کے ہزار ہا پہلو جو بے خودی ہے سلامت تو مل ہی جائے گا برائے فرصت اندیشہ یار کا زانو ہزار دشت بلا حلقۂ اثر میں ہیں مرا جنوں ہے کہ چشم غزال کا جادو یہ راز کھول دیا تیری کم نگاہی نے سکوں کی ایک نظر درد کے بہت پہلو صبا ہزار کرے بوئے گل کی آمیزش نہ دب سکے گی ترے جسم ناز کی خوشبو اک اضطراب‌ حسیں ہے فشار تنگیٔ مے کنار‌ شوق میں تو ہے کہ دام میں آہو بہت ہے اہل بصیرت کو ایک جلوہ بھی وفور‌ تشنہ لبی ہو اگر تو خم ہے سبو جنوں اور اہل جنوں کا وہ قحط ہے تابشؔ اٹھا نہ دشت سے پھر کوئی نعرۂ یاہو
تابش دہلوی

تابش دہلوی

View profile

مسعود الحسن تابش دہلوی دبستان دہلی کے آخری چراغ، اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، دانشور اور براڈکاسٹر تھے۔ تابش دہلوی نے 9 نومبر 1913ء کو دہلی کے علمی گھرانے میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد حیدرآباد دکن سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور 1958ء میں کراچی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ تابش 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔ تابش کا آڈیشن پطرس بخاری نے لیا اور انھیں پروگرام اناؤنسر کے لیے منتخب کیا جس کے کچھ عرصے بعد انھوں نے خبریں بھی پڑھنا شروع کیں۔ ریڈیو کے لیے 3 جون 1947ء کو قیام پاکستان کے تاریخی اعلان کی خبر تابش صاحب ہی نے ترتیب دی تھی۔ تقسیم ہند کے بعد 17 ستمبر 1947ء کو ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور اپنی زندگی ریڈیو پاکستان کے لیے وقف کر دی۔ تابش دہلوی نے پہلا شعر تیرہ برس کی عمر میں کہا تھا جب کہ ان کی پہلی نظم یا غزل 1931ء میں دہلی کے مشہور جریدے ساقی میں شائع ہوئی۔ 1932ء میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ شاعری میں انھوں نے فانی بدایونی سے اصلاح لی۔ تابش بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔ غزل کی صنف کے علاوہ تابش دہلوی نے نعت، مرثیہ، ہائیکو، آزاد نظم، گیت اور قومی نغمے بھی تخلیق کیے۔ اردو کے نامور شاعر، 23 ستمبر 2004ء 90 سال کی عمر میں، 23 ستمبر 2004، شہر کراچی میں خالقِ حقیقی سے جا ملے اور کراچی کے سخی حسن قبرستان میں تدفین ہوئی۔ 1998ء میں حکومت پاکستان نے تابش دہلوی کی علمی خدمات کے صلے میں انھیں تمغۂ امتیاز سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR