Skip to content
تابش دہلوی تابش دہلوی

سوز پرور نگاہ رکھتے ہیں

سوز پرور نگاہ رکھتے ہیں ہم نظر میں بھی آہ رکھتے ہیں اس ہجوم تجلیات میں ہم حسرت یک نگاہ رکھتے ہیں یہ تعلق جہاں سے کافی ہے آپ سے رسم و راہ رکھتے ہیں بخش دے گا وہ بخشنے والا بس یہ عذر گناہ رکھتے ہیں ہم حجابات سے نہیں مایوس جلوہ پیش نگاہ رکھتے ہیں غم وسیلہ ہے اور تو مقصود ہم یہ منزل یہ راہ رکھتے ہیں ایک جلوہ دکھا نہیں سکتے وہ جو اک جلوہ گاہ رکھتے ہیں کوئی عالم ہو حضرت تابشؔ کج ہمیشہ کلاہ رکھتے ہیں
تابش دہلوی

تابش دہلوی

View profile

مسعود الحسن تابش دہلوی دبستان دہلی کے آخری چراغ، اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، دانشور اور براڈکاسٹر تھے۔ تابش دہلوی نے 9 نومبر 1913ء کو دہلی کے علمی گھرانے میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد حیدرآباد دکن سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور 1958ء میں کراچی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ تابش 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔ تابش کا آڈیشن پطرس بخاری نے لیا اور انھیں پروگرام اناؤنسر کے لیے منتخب کیا جس کے کچھ عرصے بعد انھوں نے خبریں بھی پڑھنا شروع کیں۔ ریڈیو کے لیے 3 جون 1947ء کو قیام پاکستان کے تاریخی اعلان کی خبر تابش صاحب ہی نے ترتیب دی تھی۔ تقسیم ہند کے بعد 17 ستمبر 1947ء کو ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور اپنی زندگی ریڈیو پاکستان کے لیے وقف کر دی۔ تابش دہلوی نے پہلا شعر تیرہ برس کی عمر میں کہا تھا جب کہ ان کی پہلی نظم یا غزل 1931ء میں دہلی کے مشہور جریدے ساقی میں شائع ہوئی۔ 1932ء میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ شاعری میں انھوں نے فانی بدایونی سے اصلاح لی۔ تابش بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔ غزل کی صنف کے علاوہ تابش دہلوی نے نعت، مرثیہ، ہائیکو، آزاد نظم، گیت اور قومی نغمے بھی تخلیق کیے۔ اردو کے نامور شاعر، 23 ستمبر 2004ء 90 سال کی عمر میں، 23 ستمبر 2004، شہر کراچی میں خالقِ حقیقی سے جا ملے اور کراچی کے سخی حسن قبرستان میں تدفین ہوئی۔ 1998ء میں حکومت پاکستان نے تابش دہلوی کی علمی خدمات کے صلے میں انھیں تمغۂ امتیاز سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR