Skip to content
تابش دہلوی تابش دہلوی

ایک جلوہ بصد انداز نظر دیکھ لیا

ایک جلوہ بصد انداز نظر دیکھ لیا تجھ کو ہی دیکھا کئے تجھ کو اگر دیکھ لیا جیسے سر پھوڑ کے مل جائے گی زنداں سے نجات کیا جنوں نے کوئی دیوار میں در دیکھ لیا باز ہے آج تلک دیدۂ حیراں کی طرح دشت وحشت نے کسے خاک بسر دیکھ لیا جرم نظارہ کی پاتا ہے سزا دل اب تک اہل دل دیکھ لیا اہل نظر دیکھ لیا صورت نقش قدم دیدۂ مشتاق ہیں ہم جب بھی وہ آیا سر راہ گزر دیکھ لیا یہی حسرت ہے کہ وہ ایک نظر دیکھ تو لے اور اس نے کبھی اس سمت اگر دیکھ لیا کہیں پردہ ہے تجلی کہیں جلوہ ہے حجاب یہ تماشا بھی ترا ذوق نظر دیکھ لیا روز اک تازہ غم دہر ہے نازل تابشؔ ایک طوفان بلا نے مرا گھر دیکھ لیا
تابش دہلوی

تابش دہلوی

View profile

مسعود الحسن تابش دہلوی دبستان دہلی کے آخری چراغ، اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، دانشور اور براڈکاسٹر تھے۔ تابش دہلوی نے 9 نومبر 1913ء کو دہلی کے علمی گھرانے میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد حیدرآباد دکن سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور 1958ء میں کراچی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ تابش 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔ تابش کا آڈیشن پطرس بخاری نے لیا اور انھیں پروگرام اناؤنسر کے لیے منتخب کیا جس کے کچھ عرصے بعد انھوں نے خبریں بھی پڑھنا شروع کیں۔ ریڈیو کے لیے 3 جون 1947ء کو قیام پاکستان کے تاریخی اعلان کی خبر تابش صاحب ہی نے ترتیب دی تھی۔ تقسیم ہند کے بعد 17 ستمبر 1947ء کو ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور اپنی زندگی ریڈیو پاکستان کے لیے وقف کر دی۔ تابش دہلوی نے پہلا شعر تیرہ برس کی عمر میں کہا تھا جب کہ ان کی پہلی نظم یا غزل 1931ء میں دہلی کے مشہور جریدے ساقی میں شائع ہوئی۔ 1932ء میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ شاعری میں انھوں نے فانی بدایونی سے اصلاح لی۔ تابش بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔ غزل کی صنف کے علاوہ تابش دہلوی نے نعت، مرثیہ، ہائیکو، آزاد نظم، گیت اور قومی نغمے بھی تخلیق کیے۔ اردو کے نامور شاعر، 23 ستمبر 2004ء 90 سال کی عمر میں، 23 ستمبر 2004، شہر کراچی میں خالقِ حقیقی سے جا ملے اور کراچی کے سخی حسن قبرستان میں تدفین ہوئی۔ 1998ء میں حکومت پاکستان نے تابش دہلوی کی علمی خدمات کے صلے میں انھیں تمغۂ امتیاز سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR