Skip to content
تابش دہلوی تابش دہلوی

باغ میں جوش بہار آخر یہاں تک آ گیا

باغ میں جوشِ بہار آخر یہاں تک آ گیا بڑھتے بڑھتے شعلہ گُل آشیاں تک آ گیا اک جہاں اس حادثہ سے بے خرب ہے اور یہاں دل میں ڈوبا نشترغم اور جاں تک آ گیا اس کے آگے اب ایر کارواں کام ہی گرتا پڑتا میں سواد کارواں تک آگیا لاکھ منزل سے ہوں آگے پھر ی اے جوش طلب مڑکے دیکھوں تو کہ میںخر کہاں تک آ گیا اپنی برق حسن کو اب تو بروئے کار لا دست شوق آخر حجاب درمیاں تک آگیا پھر بھی آہ زیرلب کے ماسوا کچھ بھی نہیں قصۂ غم یوں تو کہنے کو زباں تک آگیا میں کہ مشت پر ہوں تابشؔ محو گلشن ہوں تو کیا اس فریب رنگ وبو میں باغباں تک آگیا
تابش دہلوی

تابش دہلوی

View profile

مسعود الحسن تابش دہلوی دبستان دہلی کے آخری چراغ، اردو کے مایہ ناز غزل گو شاعر، دانشور اور براڈکاسٹر تھے۔ تابش دہلوی نے 9 نومبر 1913ء کو دہلی کے علمی گھرانے میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد حیدرآباد دکن سے ثانوی تعلیم حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور 1958ء میں کراچی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ تابش 1939ء میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔ تابش کا آڈیشن پطرس بخاری نے لیا اور انھیں پروگرام اناؤنسر کے لیے منتخب کیا جس کے کچھ عرصے بعد انھوں نے خبریں بھی پڑھنا شروع کیں۔ ریڈیو کے لیے 3 جون 1947ء کو قیام پاکستان کے تاریخی اعلان کی خبر تابش صاحب ہی نے ترتیب دی تھی۔ تقسیم ہند کے بعد 17 ستمبر 1947ء کو ہجرت کر کے پاکستان آ گئے اور اپنی زندگی ریڈیو پاکستان کے لیے وقف کر دی۔ تابش دہلوی نے پہلا شعر تیرہ برس کی عمر میں کہا تھا جب کہ ان کی پہلی نظم یا غزل 1931ء میں دہلی کے مشہور جریدے ساقی میں شائع ہوئی۔ 1932ء میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ شاعری میں انھوں نے فانی بدایونی سے اصلاح لی۔ تابش بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔ غزل کی صنف کے علاوہ تابش دہلوی نے نعت، مرثیہ، ہائیکو، آزاد نظم، گیت اور قومی نغمے بھی تخلیق کیے۔ اردو کے نامور شاعر، 23 ستمبر 2004ء 90 سال کی عمر میں، 23 ستمبر 2004، شہر کراچی میں خالقِ حقیقی سے جا ملے اور کراچی کے سخی حسن قبرستان میں تدفین ہوئی۔ 1998ء میں حکومت پاکستان نے تابش دہلوی کی علمی خدمات کے صلے میں انھیں تمغۂ امتیاز سے نوازا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR