Skip to content
اختر عثمان اختر عثمان

ابھی تو پر بھی نہیں تولتا اڑان کو میں

ابھی تو پر بھی نہیں تولتا اڑان کو میں بلا جواز کھٹکتا ہوں آسمان کو میں مفاہمت نہ سکھا دشمنوں سے اے سالار تری طرف نہ کہیں موڑ دوں کمان کو میں مری طلب کی کوئی چیز شش جہت میں نہیں ہزار چھان چکا ہوں تری دکان کو میں نہیں قبول مجھے کوئی بھی نئی ہجرت کٹاؤں کیوں کسی بلوے میں خاندان کو میں تجھے نخیل فلک سے پٹخ نہ دوں آخر ترے سمیت گرا ہی نہ دوں مچان کو میں یہ کائنات مرے سامنے ہے مثل بساط کہیں جنوں میں الٹ دوں نہ اس جہان کو میں جسے پہنچ نہیں سکتا فلاسفہ کا شعور یقیں کے ساتھ ملاتا ہوں اس گمان کو میں
اختر عثمان

اختر عثمان

View profile

آپ کا اصل نام اختر محمود جبکہ قلمی نام/تخلص اختر عثمان ہے. آپ 4 اپریل 1969ء کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم سینٹ پالز کیمبرج اسکول راولپنڈی سے حاصل کی ۔ 1982ء میں میٹرک کر لیا ۔ پھر 1984ء میں باقاعدہ اُمیدوار کی حیثیّت سے گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی سے ایف اے کر لیا ۔ بعد ازاں پرائیویٹ اُمیدوار کی حیثیّت سے پنجاب یونی ورسٹی سے بی اے کر لیا ۔ بی اے کرنے کے بعد تعلیم کا سلسلہ مزید جاری نہ رکھ سکے مختلف اخبارات میں ملازمت سے وابستہ ہو گئے۔ سب سے پہلے انگریزی روزنامہ ’’ ڈان ‘‘ میں 1997ء میں کام کرنے لگے اور ’’ ایرو پیجیٹکا ‘‘ کے عنوان سے اُس کے لیے کالم لکھنے لگے ۔ پھر روزنامہ ’’ صحافت ‘‘ کے ایڈیٹوریل انچارج رہے، یہاں پر بھی کالم لکھنے لگے اور تنقیدی کالم بھی ساتھ ساتھ لکھنا شروع کیے۔ اختر عثمان کا شعری سفر طویل ہے۔ 1991ء میں اُن کا پہلا شعری مجموعہ ’’ اپنی اپنی صلیب ‘‘ یاور پبلی کیشنز نے شائع کیا ۔ پھر : 1992ء میں ’’ اپنی اپنی صلیب ‘‘ سمیت ’’ قلمرو ‘‘ بھی شائع ہو گیا ۔ دونوں شعری مجموعوں کو اکٹھا کر لیا گیا اور بیاض لاہور نے شائع کرا دیے۔ ’’ ہم کلام ‘‘ کے نام سے 1998ء میں اُن کاایک اور شعری مجموعہ استعارہ پبلی کیشنز نے شائع کیا ۔ پھر رُمیل پبلی کیشنز راولپنڈی نے: 2002ء میں منتخب غزلیں ’’ کچھ بچا لائے ہیں ‘‘ کے عنوان سے شائع کیں ۔ انتخاب خُود شاعر نے کیا تھا اور اِس کتاب کے دو ایڈیشنز آ چُکے ہیں ۔ ایک: 2003ء میں اور دوسرا : 2005ء میں ۔ اِس کے بعد رُمیل پبلی کیشنز راولپنڈی ہی نے 2010ء میں ’’ ابد تاب ‘‘ چھاپا اور : 2012ء میں احباب پبلی کیشنز اسلام آباد نے نظموں کا مجموعہ ’’ ستارہ ساز ‘‘ شائع کیا۔ اِسی سال اُس کا دُوسرا ایڈیشن بھی آگیا۔ : 2017ء میں رُمیل پبلی کیشنز راولپنڈی ہی نے ’’ چراغِ زار ‘‘ کے نام سے غزلوں کا مجموعہ شائع کیا اور اب اِس کا بھی دوسرا ایڈیشن آ رہا ہے ۔ ایک طویل نظم ’’ تراش ‘‘ بھی کتابی صُورت میں شائع ہو گئی ہے، یہ ایک ہی بحر میں آزاد ، مُعریٰ ، مقفّفیٰ مثنوی ہے اور اِس کا موضوع کائنات اور انسان کا ارتقا ہے۔ اخترؔ عثمان اُردو شاعری میں ڈاکٹر احسان اکبرؔ سے اصلاح لیتے رہے اور شاعری میں وہی اُن کے اُستاد رہے۔ وہ کئی زبانوں فارسی، انگریزی ، اُردو ، پنجابی اور پُٹھواری میں شاعری کرتے ہیں۔ فارسی کا مجموعۂ کلام بھی بقول خُود اُن کے بہت جلد آ جائے گا۔ اُس میں ’’ سو ‘‘ غزلیں شامل ہوں گی اور ’’ صد پارہ ‘‘ اُس کا نام ہو گا۔ اِسی طرح پُٹھواری کا مجموعہ آنے کے ساتھ ساتھ انگریزی نظمیں اور مضامین بھی شائع ہو کر منظرِ عام پر آ جائیں گے۔ اختر عثمان صاحب کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور ان میں بہت کچھ لکھ بھی چکے ہیں، خصوصًا اردو، فارسی، پنجابی، پوٹھوہاری اور ہندی زبانوں کو انھوں نے وسیلۂ اظهار بنایا ہے۔ اختر عثمان کے بہت سے شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں جن میں اپنی اپنی صلیب، کچھ بچا لائے ہیں، ستارہ ساز اور ابد تاب شامل ہیں۔ مرثیہ کہنے میں اختر عثمان اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ قارئین اختر عثمان صاحب کی تصانیف کی فہرست درج ذیل میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں. اپنی اپنی صلیب، (شعری مجموعہ) کچھ بچا لائے ہیں، (شعری مجموعہ) ستارہ ساز (شعری مجموعہ) ابد تاب (شعری مجموعہ) قلمرو (شاعری) ہمکلام (شاعری) تراش خراش (تنقید) صد پارہ (فارسی غزلیں) چنیدہ (اردو کی پچاس کلاسیکی غزلوں کا منظوم فارسی ترجمہ) اشک آباد (مرثیے) بھجن رس (ہندی بھجن) دیوان میر فارسی (مرتبہ) زبان شیشہ (عمر خیام کی رباعیات کا منظوم اردو ترجمہ) عالمی ادب (دیگر زبانوں کی شاعری کا منظوم اردو ترجمہ)

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR