Skip to content
سحر انصاری سحر انصاری

اک آس کا دھندلا سایہ ہے اک پاس کا تپتا صحرا ہے

اک آس کا دھندلا سایہ ہے اک پاس کا تپتا صحرا ہے کیا دیکھ رہے ہو آنکھوں میں ان آنکھوں میں کیا رکھا ہے جب کھونے کو کچھ پاس بھی تھا تب پانے کا کچھ دھیان نہ تھا اب سوچتے ہو کیوں سوچتے ہو کیا کھویا ہے کیا پایا ہے میں جھوٹ کو سچ سے کیوں بدلوں اور رات کو دن میں کیوں گھولوں کیا سننے والا بہرا ہے کیا دیکھنے والا اندھا ہے ہر خاک میں ہے گوہر غلطاں ہر گوہر میں مٹی رقصاں جس روپ کے سب گن گاتے ہیں وہ روپ بھی کس نے دیکھا ہے کس دل کی بات کہیں ہم تم کس دل کا درد سہیں ہم تم دل پتھر ہے دل شیشہ ہے دل صحرا ہے دل دریا ہے اب سارے تارے کنکر ہیں اب سارے ہیرے پتھر ہیں اس بستی میں کیوں آئے ہو اس بستی میں کیا رکھا ہے یہ مرنا جینا بھی شاید مجبوری کی دو لہریں ہیں کچھ سوچ کے مرنا چاہا تھا کچھ سوچ کے جینا چاہا ہے
سحر انصاری

سحر انصاری

View profile

نام انور مقبول انصاری اور تخلص سحر ہے۔۲۷؍دسمبر ۱۹۳۹ء کو اورنگ آباد ، دکن میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن مرادآباد ہے۔۱۹۵۰ء میں اپنے والدین کے ساتھ کراچی آگئے۔۱۹۵۸ء میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد سے بی ایس سی کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے پہلے انگریزی اور پھر اردو میں ایم اے کیا۔ کراچی یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو رہے۔ بعدازاں اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ بھی رہے۔ انھوں نے انگریزی کے ترجموں کے ذریعے دنیا کی بیشتر زبانوں کا مطالعہ کیا ہے۔ نظم کے علاوہ نثر میں بہت کچھ لکھا ہے۔ تنقید انھیں زیادہ پسند ہے۔ سحر انصاری کو شعر وادب کا ذوق اپنے خاندان سے ورثے میں ملا۔ شاعری میں جالب مرادآبادی کے شاگرد ہیں جو جگر مرادآبادی کے معاصر تھے۔ ان کے پاس کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ انھیں مصوری سے بھی لگاؤ ہے۔۱۹۷۶ء میں ’’نمود‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہوا۔ ’’ناسخ۔حیات اور شاعری‘‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کے لیے تحقیقی مقالہ لکھا۔ انھیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR