Skip to content
سحر انصاری سحر انصاری

وصال و ہجر سے وابستہ تہمتیں بھی گئیں

وصال و ہجر سے وابستہ تہمتیں بھی گئیں وہ فاصلے بھی گئے اب وہ قربتیں بھی گئیں دلوں کا حال تو یہ ہے کہ ربط ہے نہ گریز محبتیں تو گئیں تھی عداوتیں بھی گئیں لبھا لیا ہے بہت دل کو رسم دنیا نے ستم گروں سے ستم کی شکایتیں بھی گئیں غرور کج کلہی جن کے دم سے قائم تھا وہ جرأتیں بھی گئیں وہ جسارتیں بھی گئیں نہ اب وہ شدت آوارگی نہ وحشت دل ہمارے نام کی کچھ اور شہرتیں بھی گئیں دل تباہ تھا بے نام حسرتوں کا دیار سو اب تو دل سے وہ بے نام حسرتیں بھی گئیں ہوئے ہیں جب سے برہنہ ضرورتوں کے بدن خیال و خواب کی پنہاں نزاکتیں بھی گئیں ہجوم سرو و سمن ہے نہ سیل نکہت و رنگ وہ قامتیں بھی گئیں وہ قیامتیں بھی گئیں بھلا دیے غم دنیا نے عشق کے آداب کسی کے ناز اٹھانے کی فرصتیں بھی گئیں کرے گا کون متاع خلوص یوں ارزاں ہمارے ساتھ ہماری سخاوتیں بھی گئیں نہ چاند میں ہے وہ چہرہ نہ سرو میں ہے وہ جسم گیا وہ شخص تو اس کی شباہتیں بھی گئیں گیا وہ دور غم انتظار یار سحرؔ اور اپنی ذات پہ دانستہ زحمتیں بھی گئیں
سحر انصاری

سحر انصاری

View profile

نام انور مقبول انصاری اور تخلص سحر ہے۔۲۷؍دسمبر ۱۹۳۹ء کو اورنگ آباد ، دکن میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن مرادآباد ہے۔۱۹۵۰ء میں اپنے والدین کے ساتھ کراچی آگئے۔۱۹۵۸ء میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد سے بی ایس سی کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے پہلے انگریزی اور پھر اردو میں ایم اے کیا۔ کراچی یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو رہے۔ بعدازاں اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ بھی رہے۔ انھوں نے انگریزی کے ترجموں کے ذریعے دنیا کی بیشتر زبانوں کا مطالعہ کیا ہے۔ نظم کے علاوہ نثر میں بہت کچھ لکھا ہے۔ تنقید انھیں زیادہ پسند ہے۔ سحر انصاری کو شعر وادب کا ذوق اپنے خاندان سے ورثے میں ملا۔ شاعری میں جالب مرادآبادی کے شاگرد ہیں جو جگر مرادآبادی کے معاصر تھے۔ ان کے پاس کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ انھیں مصوری سے بھی لگاؤ ہے۔۱۹۷۶ء میں ’’نمود‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہوا۔ ’’ناسخ۔حیات اور شاعری‘‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کے لیے تحقیقی مقالہ لکھا۔ انھیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR