Skip to content
سحر انصاری سحر انصاری

اب یہی رنج بے دلی مجھ کو مٹائے یا بنائے

اب یہی رنج بے دلی مجھ کو مٹائے یا بنائے لاکھ وہ مہرباں سہی اس کی طرف بھی کون جائے روٹھے ہوئے وجود بھی درد انا سے کم نہیں کیوں میں کسی کے ناز اٹھاؤں مجھ کو بھی کوئی کیوں منائے سایۂ قرب میں ملیں آ وہی دونوں وقت پھر ہونٹ پہ صبح جگمگائے آنکھ میں شام مسکرائے دن کو دیار دید میں وسعت لمس سے گریز شب کو حصار چشم میں خود ہی مثل خواب آئے ختم ہیں واقعات بھی زیست کی واردات بھی اب وہ جھکی جھکی نظر خود کوئی داستاں سنائے مونس خلوت وفا آج بھی ہے وہ دل کہ جو شمع کی لو میں تھرتھرائے چاند کے ساتھ ڈوب جائے موت کے بعد زیست کی بحث میں مبتلا تھے لوگ ہم تو سحرؔ گزر گئے تہمت زندگی اٹھائے
سحر انصاری

سحر انصاری

View profile

نام انور مقبول انصاری اور تخلص سحر ہے۔۲۷؍دسمبر ۱۹۳۹ء کو اورنگ آباد ، دکن میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی وطن مرادآباد ہے۔۱۹۵۰ء میں اپنے والدین کے ساتھ کراچی آگئے۔۱۹۵۸ء میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد سے بی ایس سی کرنے کے بعد جامعہ کراچی سے پہلے انگریزی اور پھر اردو میں ایم اے کیا۔ کراچی یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو رہے۔ بعدازاں اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ بھی رہے۔ انھوں نے انگریزی کے ترجموں کے ذریعے دنیا کی بیشتر زبانوں کا مطالعہ کیا ہے۔ نظم کے علاوہ نثر میں بہت کچھ لکھا ہے۔ تنقید انھیں زیادہ پسند ہے۔ سحر انصاری کو شعر وادب کا ذوق اپنے خاندان سے ورثے میں ملا۔ شاعری میں جالب مرادآبادی کے شاگرد ہیں جو جگر مرادآبادی کے معاصر تھے۔ ان کے پاس کتابوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ انھیں مصوری سے بھی لگاؤ ہے۔۱۹۷۶ء میں ’’نمود‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ شائع ہوا۔ ’’ناسخ۔حیات اور شاعری‘‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کے لیے تحقیقی مقالہ لکھا۔ انھیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR